شوماکر کے ہوش کے لمحے ،فارمولا ون چیمپیئن کی صحت میں بہتری کے آثار نظر آنے لگے

جمعہ 4 اپریل 2014 02:13

شوماکر کے ہوش کے لمحے ،فارمولا ون چیمپیئن کی صحت میں بہتری کے آثار نظر آنے لگے

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء)کاروں کی دوڑ کے عالمی چیمپیئن کی ایجنٹ سبین کیھم نے ذرائع ابلاغ کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ شوماکر کے ہوش میں آنے کے بارے میں پر اعتماد ہیں کیونکہ ان کی صحت ’میں بہتری کے آثار نظر آئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بیان میں سبین کیھم نے کہا ہے کہ ’ہم ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ اس طویل اور مشکل جنگ میں شوماکر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ہم آپ کی مسلسل ہمدردی پر آپ کے مشکور ہیں، تاہم ہم درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہماری مجبوری کو سمجھیں کہ ہم ان کی صحت کے بارے میں اس سے زیادہ تفصیلات بتانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔سکیئنگ کے دوران پیش آنے والے اس حادثے کی تحقیقات کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جب میربل کے پہاڑوں میں یہ حادثہ پیش آیا اس وقت شوماکر کی رفتار ’سکیئنگ کے اچھے کھلاڑی‘ جتنی ہی تھی۔

(جاری ہے)

جرمنی سے تعلق رکھنے والے مائیکل شوماکر جنہوں نے 2012 میں دوسری بار ریٹائرمنٹ لی، کو فرنچ الپس کے پہاڑی سلسلے میں واقع ایک الپائن ریزورٹ میں سکیئنگ کے دوران اس وقت سر پر چوٹ آئی تھی جب ان کا سر ایک چٹان سے ٹکرا گیا تھا۔اس ٹکراوٴ کے نتیجے میں ان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا تھا جسے بعد میں حادثے کی تحقیات کرنے والے ماہرین کے حوالے کر دیا گیا تھا تا کہ وہ ہیلمٹ پر لگے ہوئے کیمرے میں ریکارڈ شدہ مواد کی مدد سے حادثے کی وجوہات جان سکیں۔شو ماکر کے کومے کے دوران گذرنے والی ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں کے پیغامات کے جواب میں شوماکر کے خاندان کا کہنا تھا کہ وہ فراری کے مداحوں کی جانب سے ’ہمدردی کے جذبات اور پیغامات‘ سے اشک بار ہوگئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی