کینسرسنٹرفیز ٹواوردیگرمنصوبوں کے بارے میں کمشنر کوبریفنگ

منگل 19 جنوری 2021 14:39

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2021ء) جدید سہولیات سے لیس ہسپتال حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہیں۔شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت کے شعبے کی توسیع کی جارہی ہے۔عوام کی صحت کی بہترین اور جدید سہولیات تک سہل رسائی کیلئے مختلف منصوبے زیر تکمیل ہیں۔کمشنر جاوید اختر محمود نے نشترہسپتال ویونیورسٹی کے اچانک دورہ کے موقع پرمتعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام سکیموں کو بروقت مکمل اور ان میں شفافیت کومعیار بنایا جائے۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر احمد اعجاز مسعود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کینسر سنٹر لینئیر ایکسلیریٹر فیز1 پر 65 کروڑ روپے لاگت آئے گی جو کہ رواں ماہ اپریل تک مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کینسر سنٹر فیز2 میں 5 منزلہ عمارت تیار کی جائے گی۔ فیز1 کی تکمیل سے کینسر جیسے موذی مرض کی مکمل تشخیص اور اس کا علاج کیا جاسکے گا۔

اس سنٹر کی تکمیل سے سرکاری سطح پر پاکستان بھر کا یہ پہلا ہسپتال ہوگا جہاں تمام سہولیات میسر ہوپائیں گی۔کمشنر نے 5 لیکچر تھیٹر کملپکس، ادویات وئیر ہاو¿س کا بھی دورہ کیا۔اس بارے بریفنگ دیتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز مسعود نے کہا کہ5 لیکچر تھیٹر کمپلکس سے طلباءکیلئے نئے کلاسر رومز کا اضافہ ہوگا۔یونیورسٹی میں طلباءکی تعداد میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے لیکچرتھیٹرز کی تعمیر ناگزیر تھی۔5 لیکچر تھیٹر کمپلیکس رواں سال جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وئیر ہاو¿س پر ساڑھے 39 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ رواں سال جون میں مکمل ہوگا۔ وئیر ہاو¿س 4 منزلہ عمارت ہے اور اس میںادویات حفاظتی شرائط کے مطابق سٹور ہو سکیں گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی