حکومت کی مدت پوری ہونے تک وافر بجلی ہو جائیگی، میٹرو بس کے بعد لاہور کو ٹرین کا تحفہ دے رہے ہیں‘ حمزہ شہباز شریف،حکومت چھانگامانگا سمیت تمام صحت افزاء مقامات کو عوام کیلئے پرکشش بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریگی ‘ مرکزی رہنما (ن) لیگ

ہفتہ 5 اپریل 2014 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے چھانگا مانگا فارسٹ پارک کے دونوں اطراف موٹروے کی طرز پر سڑکیں بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھانگا مانگا میں گرلز کالج بھی قائم کیا جائے گا،حکومت کی مدت پوری ہونے تک وافر بجلی ہو جائیگی، میٹرو بس کے بعد لاہور کو ٹرین کا تحفہ دے رہے ہیں،عوام کو صحت مند ماحول او رتفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور شجر کاری کے ذریعے پارکوں اور باغوں کا فطری حسن بحال کیاجارہاہے ،حکومت چھانگامانگا سمیت تمام صحت افزاء مقامات کو عوام کے لئے پرکشش بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی ، اشجار زمین کا زیور اور شفاف قدرتی ماحول کے ضامن ہیں، نوجوان نسل کو ساتھ لیکر شجر کاری کی مہم کو قومی کاز بنادیاجائے گا ،پھول،درخت،تازہ ہوا ،پرندے او رہریالی اللہ تعالی کی خاص نعمتیں ہیں - ہمیں ان نعمتوں کو سنبھالنا اور قدرتی خوبصورتی کو اپنے طرز زندگی کا حصہ بناناہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے ہفتہ کے روز چھانگا مانگا میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگا نے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہباز شریف نے چھانگامانگا جنگل میں چلنے والی نئی ٹرام کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہو ں نے محکمہ جنگلی حیات کی طرف سے برآمد کئے جانے والے ان ایک ہزار سے زائد طوطوں کو بھی آزاد فضا میں چھوڑا جو لوگوں نے غیر قانونی طور پر پکڑ رکھے تھے۔

حمزہ شہبازشریف نے بعد ازاں محکمہ جنگلات کی طرف سے لانچ کی گئی محکمانہ ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا ۔ تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال ، سیکرٹری جنگلات اور دیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی ۔حمزہ شہبازشریف نے اپنے خطاب میں کہاکہ جنگل ، سبزہ او رپرندے ہماری زمین کا حسن او ران کا اہتمام صدقہ جاریہ ہے - ہماری حکومت عوام کو فطری خوبصورتی سے مزین پارکس ،باغات ،سرسبزو شاداب اور قدرتی آب و ہوا سے معمور تفریحی وسیاحتی مقامات کی فراہمی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے - سیاحت کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ تفریحی پارکس او رصحت مند سرگرمیاں عوام کا بنیادی حق ہے -حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ وادی سون سکیسر جہاں وہ اپنی تین سب آبی قدرتی جھیلوں ،مناظرفطرت اور صحت افزاء آب و ہوا کی وجہ سے شاندار سیاحتی مقام ہے وہاں سٹیٹ آف دی آرٹ سیاحتی سہولیات کی فراہمی کا جامع منصوبہ تیا رکرلیاگیاہے - انہو ں نے کہاکہ لاہو رمیں جول پارک اور لاہور سفاری ذو کو بھی خصوصی اقدامات کے ذریعے عوام کے لئے پرکشش سیاحتی مراکز میں تبدیل کیاجارہاہے - جلو پارک میں محکمہ ٹورازم کے ریزارٹ کو فعال کیاجارہاہے جبکہ لاہور سفاری ذو میں ہاتھی سمیت مزید جانورلائے جارہے ہیں - انہو ں نے کہاکہ اسلام آباد تا مری سیاحتی بسیں شروع کی جارہی ہیں - مری میں سیاحوں کیلئے ٹرام او رپارکنگ سہولیات میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں - انہو ں نے کہاک لاہور میں میٹروبس کی کامیابی کے بعد اب چین کے تعاون سے شہر میں اور نج لائن کے کام سے ٹرین سروس مہیا کی جائے گی - جسے دیکھ کر لوگ میٹروبس کو بھول جائیں گے - حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ شہریوں کو سکون زندگی دلانے کے لئے توانائی بحران کا خاتمہ ناگزیر ہے - وزیراعظم نواز شریف اوران کی ٹیم کی ان تھک کوششوں کی بدولت ہم قوم کو خوش خبری دینے کی پوزیشن میں آگئے ہیں کہ آئندہ چند سالوں میں نہ صرف بجلی کی کمی کا خاتمہ ہوجائے گا بلکہ ہم اس قدرسستی بجلی پیدا کریں گے کہ دوسرے ملکوں کو برآمد کرسکیں گے او رہم اگلے الیکشن میں عوام کی عدالت میں سرخرو ہو ں گے -حمزہ شہبازشریف نے اس موقع پر چھانگا مانگا میں گرلز ڈگری کالج کے قیام اور مین روڈ سے چھانگا مانگا تک اپروچ روڈ کو کشادہ اورکارپٹ کرنے کا بھی اعلان کیا - حمزہ شہباز شریف نے محکمہ جنگلی حیات کی طرف سے برآمد کئے گئے ان طوطوں کو بھی پنجروں سے رہائی دلائی جنہیں لوگوں نے پکڑ کر گھروں میں مقید کررکھا تھا - بعد ازاں حمزہ شہبازشریف شجر کاری مہم میں حصہ لینے والے پنجاب یونیورسٹی کے طلباء و طالبات میں گھل مل گئے او ران کے جذبے کو سراہا ۔

وہ ٹرام کا افتتاح کے بعد ٹرام کی سواری سے محظوظ ہوئے - انہو ں نے محکمہ جنگلی حیات ، ماہی پروری او رجنگلات کی طرف سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا بھی دورہ کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی