اسلام محبت،برداشت اور مساوات کا درس دیتا ہے جو تمام طبقات کے حقوق اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کا ضامن ہے‘ گورنر پنجاب ،علماء اکرام کو چاہئے کہ اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں‘ چوہدری محمد سرور

بدھ 9 اپریل 2014 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر کے 80فیصد بیماریوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب نے صحت کے حوالے سے سب سے اہم ایشو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں چیئرمین مسلم ایڈ (یو کے )ڈاکٹر ایم مناظر احسن کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں کنٹری ڈائریکٹر مسلم ایڈ خوبیب اے وحیدی، ریکٹر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر حسن شعیب مراد ، ڈاکٹر انیس اور ڈاکٹر تنویر شامل تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے موجودہ حکومت فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا دائرہ کار پورے صوبے میں بالخصوص دیہی علاقوں میں جہاں لوگوں کو صاف پینے کا پانی میسر نہیں اسے یقینی بنایا جا ئے گا تاکہ عوام کو صاف پینے کا پانی دستیاب ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کے پروگرام ”کلین واٹر سیف لائف“ کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ وفد نے گورنر کو بتایا کہ اس منصوبے کے تحت صوبے میں بالخصوص فیصل آباد ڈویژن، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔

وفد نے گورنر کو یہ بھی بتایا کہ لاہورکی ایک غریب آبادی میں بہت جلد پینے کے صاف پانی کا پلانٹ نصب کیا جائے گا۔بعد ازاں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں جمعیت علماء پاکستان کے وفد نے قاری محمد زوار بہادر کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حافظ نصیر احمد نورانی، ملک بشیر احمد نظامی، حافظ امیر علی اعوان اور ندیم بٹ شامل تھے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اسلام محبت،برداشت اور مساوات کا درس دیتا ہے جو تمام طبقات کے حقوق اور ان کے تحفظ کو یقنی بنانے کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء اکرام کو چاہئے کہ اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ علماء اکرام نے ہمیشہ ملکی فلاح و بہبود اور امن و امان بحال رکھنے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔

گورنر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کے لئے فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو مختلف مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ وفد نے گورنر پنجاب کو اسلامک صوفہ یونیورسٹی (کاہنہ) میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی