حکومت کے موثر اقدامات اور عوام کی پذیرائی کی بدولت بلوچستان میں پولیو مرض کا خاتمہ ممکن ہوتا جارہا ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،گزشتہ دو سالوں سے صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ، بیماری کو جڑ سے اکھاڑ نے کیلئے میدان میں آکر آئندہ نسلوں کو موذی مرض سے نجات دلانی ہوگی ،وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 11 اپریل 2014 19:33

پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کے موثر اقدامات اور عوام کی پذیرائی کی بدولت بلوچستان میں پولیو مرض کا خاتمہ ممکن ہوتا جارہا ہے گذشتہ دو سالوں سے صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے پولیو جیسی خطرناک بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہمیں میدان میں آکر اپنی آئندہ نسلوں کو اس موذی مرض سے نجات دلانی ہوگی ۔

(جاری ہے)

وہ اپنے دورہ پشین کے موقع پر پولیو مہم کے افتتاح کے دوران قبائلی عمائدین اور حکام سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات قانون وپارلیمانی امور عبدالرحیم زیارتوال صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین ایم پی اے سید لیاقت آغا ایم پی اے حاجی عبدالمالک کاکڑ کمشنر کوئٹہ قمبر دشتی ڈپٹی کمشنر پشین عبدالربشیر بازئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہجہان پانیزئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن سپورٹ آفیسر ڈاکٹر شمس اللہ ترین محمد منور پانیزئی اور دیگر آفیسران بھی موجو د تھے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ ہمیں اس متعدی مرض سے بچاؤ کیلئے بحیثیت قوم کوششیں کرنی ہوگی پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جس میں مبتلا بچہ زندگی بھر کیلئے معذور ہوکر زندہ لاش کی مانند بن جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتا ہے ہمیں بحیثیت ایک باشعور قوم کے اپنے مستقبل کے سرمایہ کا لحاظ رکھنا ہوگا انہوں نے کہاکہ پولیو ایک عالمگیر مسئلہ بن گیا ہے ہمیں اس سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے ہونگے انہوں نے کہاکہ پولیو کسی ایک علاقے اور قوم کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک گلوبل مسئلہ بن چکا ہے اس مہلک اور خطرناک بیماری سے بچاؤ کیلئے معاشرے کے ہر باشعور فرد کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ذمہ داری نبھانی ہوگی انہوں نے کہاکہ انسانی صحت نعمت خداوندی ہے صحت مندانہ م عاشرے کے قیام کیلئے ہمیں شعوری طور پر کوششیں کرنی ہوگی ہمیں اس متعدی مرض سے نجات کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں انہوں نے کہاکہ صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے ہمیں شعوری طور پر کوششیں کرنی ہوگی پولیس جیسے متعددی اور خطرناک مرض کے تدارک کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے مہلک اور متعددی مرض کے سبب ہمارے بچوں کا مستقبل غیر محفوظ ہوگا اس متعدی مرض کے خاتمے کیلئے حکومت نے ہر سطح پر اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے انہوں نے کاہکہ اس وقت تمام دنیا بالخصوص اسلامی ممالک نے پولیو مرض سے چھٹکارا پالیا ہے لیکن پاکستان سمیت افغانستان اور نائیجریا اس مرض کا تاحال سامنا کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ قبائلی عمائدین اور زعماء اس سلسلے میں اپنا فعال اور موثر رول ادا کرسکتے ہیں ہمیں معاشرے میں ہر قسم کی بیماریوں اور امراض کے خلاف لوگوں میں شعور وآگاہی پیدا کرنی چاہیے انہوں نے کہاکہ سابقہ ادوار میں ضلع پشین میں متعدد بچے اس موذی اور متعدی مرض کا شکار رہے جو ایک المیہ سے کم نہیں ہے پولیو مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر سطح پر وسیع اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے قبائلی عمائدین سے کہاکہ وہ پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اپنے بچوں کو اس خطرناک مرض سے بچائیں تاکہ ہماری آئندہ نسلوں کو اس سے بچایا جاسکے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی