وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں پولیو کے خاتمے کی مہم پاک فوج کے سپرد کردی گئی،رواں سال 2014ء کے دوران ملک بھر میں پولیو کے کل 33 کیسز سامنے آچکے ہیں ،حکام ،پولیو کا خاتمہ نہ کیا گیا تو پاکستانیوں کے بین الاقوامی سفر پر پابندی لگ سکتی ہے ،اجلاس میں بریفنگ

جمعرات 17 اپریل 2014 19:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں پولیو کے خاتمے کی مہم پاک فوج کے سپرد کردی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں پولیو کے خاتمے کی مہم کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں عالمی ادارہ صحت، وفاقی اور صوبائی حکومتوں،فاٹا حکام نے شرکت کی۔جمعرات کو ہونے والے اجلاس اجلاس کو ملک میں پولیو کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اگر پولیو کا خاتمہ نہ کیا گیا تو پاکستانیوں کے بین الاقوامی سفر پر پابندی لگ سکتی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ نسلوں کو پولیو سے بچانے اور مرض کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے جبکہ اس سلسلے میں سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کو بھی ضروری قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم میں مکمل سپورٹ کریگی۔یاد رہے کہ اس وقت دنیا میں پاکستان، افغانستان اور نائجیریا وہ تین ملک ہیں جہاں پولیو کیسز تواتر کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کو دنیا بھر میں پولیو وائرس کا ڈپو قرار دیا گیا تھا۔حکام نے کہاکہ رواں سال 2014ء کے دوران ملک بھر میں پولیو کے کل 33 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 26 کیسز قبائلی علاقے شمالی وزیرستان ایجنسی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق جون 2012ء سے طالبان کی جانب سے پولیو کی ویکسین پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے معذور کردینے والی اس بیماری میں مبتلا تمام بچوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی