70کروڑ روپے سے 872میٹر طویل والٹن فلائی اوور صرف 62روزمیں مکمل ،وزیراعلی نے منصوبے کا افتتاح کر دیا،والٹن فلائی ا وور برق رفتاری ، اعلیٰ معیار اور شفاف انداز سے بنایا ہے، دوسرا مرحلہ جون میں مکمل ہوگا،شہبازشریف،منصوبے سے پانچ ارب روپے سے زائد کی ایندھن کی سالانہ بچت ہوگی، یہ پراجیکٹ فیروز پور روڈ کو سگنل فری بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے ، سگنل فری منصوبے سے شہریوں کا وقت بچے گا اور وسائل کی بچت ہوگی،جنرل اور چلڈرن ہسپتال جانے والے مریضوں کو سہولت ملے گی،حامد میر پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے ،شدید مذمت کرتاہوں،دعا ہے وہ جلد صحت یاب ہو کر صحافتی ذمہ داریاں دوبارہ نبھائیں،وزیراعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلی خبر

اتوار 20 اپریل 2014 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ والٹن فلائی اوور کامنصوبہ صرف 2ماہ کی قلیل مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ انتہائی تیزرفتاری اور شفاف انداز سے مکمل کیا گیاہے جس سے پانچ ارب روپے سے زائد کی ایندھن کی سالانہ بچت ہوگی- یہ منصوبہ فیروز پور روڈ کو سگنل فری بنانے کے پراجیکٹ کا حصہ ہے - مستقبل میں بھی صوبہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو عوام کی سہولت کیلئے برق رفتاری ،اعلیٰ معیار اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا-وہ والٹن فلائی اوور کا افتتا ح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے-اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، میاں نصیر ،چیف سیکرٹری ،وائس چیئرمین ایل ڈی اے خواجہ احمد حسان، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیئرمین نیسپاک، مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے- ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو والٹن فلائی اوور کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی- وزیراعلیٰ نے تختی کی نقاب کشائی کر کے والٹن فلائی اوور کے منصوبے کا افتتاح کیا او ر دعا مانگی-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیروز پور روڈ کو سگنل فری بنانے کے عوا می منصوبے کا پہلا مرحلہ والٹن سے فیروز پور روڈ تک اس فلائی اوور کی تعمیر سے مکمل ہوگیاہے جبکہ دوسرے مرحلے کے منصوبے پر دن رات کام جاری ہے یہ منصوبہ جولائی میں مکمل ہونا ہے تاہم جس تیز رفتاری کے سا تھ منصوبے پر کام ہورہا ہے مجھے امید ہے کہ یہ پراجیکٹ جون میں مکمل ہو جائے گا جس سے نہ صرف شہریوں کا وقت بچے گابلکہ عام ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی اور فیروز پور روڈ سگنل فری ہونے سے وقت کے ساتھ وسائل کی بچت ہوگی-جنرل ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال جانے والے ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور مریضوں کو سہولت ملے گی-70کروڑ روپے کی لاگت سے 872میٹر طویل والٹن فلائی اوور صرف 62روز میں مکمل کرنا سیاسی لیڈر شپ اور منصوبے پر کام کرنے والے اداروں کے درمیان بہترین کوآرڈنیشن کا نتیجہ ہے -انہوں نے کہا میں ہمیشہ یہ کہتاہوں کہ وقت ایک دولت ہے جسے کسی صورت بھی ضائع نہیں کرنا چاہیے-قوم کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، ہمیں قومی جذبے کے ساتھ عوامی اہمیت کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے اورتوانائی کے منصوبوں کو بھی جلد مکمل کریں گے-انہوں نے کہاکہ والٹن فلائی اوور کے منصوبے کی قلیل مدت میں تکمیل پنجاب حکومت کے اسی عزم اور پختہ ارادوں کی بھر پورعکاس ہے- انہوں نے کہاکہ اس فلائی اوور کو62دنوں میں مکمل کیا گیا ہے ، اس میں ہمارا کوئی کمال نہیں یہ اللہ تعالیٰ کا بے پایاں فضل اور مہر بانی ہے۔

(جاری ہے)

ابھی پہلا فیز مکمل ہواہے جبکہ دوسرا مرحلہ انشاء اللہ تعالیٰ جون تک مکمل ہو جائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل میں تمام متعلقہ اداروں نے ایک ٹیم ورک کے طو رپر کام کیاہے- انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے اپنے سابق دور میں 4ماہ کی مدت میں کلمہ چوک کا منصوبہ مکمل کیا تھا جبکہ 11ماہ میں میٹروبس جیسا شاہکار پراجیکٹ عوام کی سہولت کے لئے کھول دیا گیاتھا- انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ میرے چھوٹے بھائی اور انتہائی ایماندار اور محنتی افسر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حکومت نے انہیں تمغہ امتیاز بھی دیاہے- بلاشبہ والٹن فلائی اوور کی معیاری اور کم مدت میں تکمیل کا سہرااس علاقے کے اراکین اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، میاں نصیر، وائس چیئرمین ایل ڈی اے خواجہ احمد حسان، متعلقہ اداروں ،ڈی جی ایل ڈی اے، ٹھیکیداروں ، چیئرمین نیسپاک ، چیئرمین پیسپاک اور دیگر افسروں کو جاتا ہے جنہوں نے اس منصوبے کی تکمیل کے لئے دن رات ایک کیا-وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، کمشنر لاہور ڈویژن ، ڈی سی اولاہور ، چیف ٹریفک آفیسر اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان تمام افسران کی منصوبے کی قلیل مدت میں تکمیل کے لئے کاوشیں لائق تحسین ہیں اور یہ مبارکباد کے مستحق ہیں-

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی