بند کریں
صحت صحت کی خبریںسینئر صحافی حامد میر کو تین نہیں چھ گولیاں لگیں، تین اب بھی جسم میں پیوسٹ ہیں،میڈیکل رپورٹ ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 21/04/2014 - 16:58:30 وقت اشاعت: 21/04/2014 - 14:37:42 وقت اشاعت: 21/04/2014 - 12:34:02 وقت اشاعت: 21/04/2014 - 12:08:42 وقت اشاعت: 20/04/2014 - 22:50:26 وقت اشاعت: 20/04/2014 - 20:19:11 وقت اشاعت: 20/04/2014 - 18:57:28 وقت اشاعت: 20/04/2014 - 18:57:28 وقت اشاعت: 20/04/2014 - 17:09:10 وقت اشاعت: 20/04/2014 - 16:22:37 وقت اشاعت: 20/04/2014 - 12:17:05

سینئر صحافی حامد میر کو تین نہیں چھ گولیاں لگیں، تین اب بھی جسم میں پیوسٹ ہیں،میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ،سرجری کے بعد حامد میر کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے،امید ہے جلد ہی ہوش میں آجائیں گے،ڈاکٹرز ۔ اپ ڈیٹ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء)سینئر صحافی معروف اینکر حامد میر کوچھ گولیاں لگی ہیں جن میں سے تین گولیاں اب بھی ان کے جسم میں پیوست ہیں۔ نجی ٹی وی نے ڈاکٹرز کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ حامد میر کو ایک گولی بغل کے نیچے پسلیوں میں ایک پیٹ میں لگی جسے نکال لیا گیاجبکہ ایک گولی بازو کو چھوتی ہوئی نکل گئی ران کے اوپری حصے میں دو ایک ران کے نچلی حصے میں گولی لگی،جنھیں ہڈی میں پھنسے ہونے کے باعث نکالا نہیں جاسکا جسم میں پیوست گولیاں نکالنے کا فیصلہ ڈاکٹر تفصیلی معائنہ کے بعد کریں گے۔ڈاکٹروں کے مطابق سرجری کے بعد حامد میر کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اور امید ہے کہ وہ جلد ہی ہوش میں آجائیں گے۔

20/04/2014 - 20:19:11 :وقت اشاعت