سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 11 نئے کیسز سامنے آگئے

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 11 نئے کیسز سامنے آگئے

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 11 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 11 نئے کیسز کے بعد اب تک ایم ای آر ایس سے ہونے والی انفیکشنز کی کل تعداد 272 ہوگئی ہے وائرس سے81 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

انفیکشنز کے یہ تازہ ترین کیسز زیادہ تر ریاض اور تجارتی سرگرمیوں کے مرکز جدہ کے ہیں ، اس انفیکشن کا ایک کیس مکہ میں بھی رونما ہوا ہے۔

Your Thoughts and Comments