کراچی میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء)کراچی میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا۔ رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسزکی تعداد 54 ہو گئی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن کے رہائشی اقبال کے سات ماہ کے بیٹے عمران میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

گڈاپ ٹاؤن سے پولیو کا یہ دوسرا کیس سامنے آیا ہے۔ اس سے پہلے 26 مارچ کو بھی ایک کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے گڈاپ ٹاؤن میں پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ کراچی میں پولیو کے چار کیسزکی تصدیق ہوئی۔ خیبر پختونخوا سے آٹھ پولیو کیس سامنے آئے جبکہ فاٹا سے بیالیس پولیو کیسزکی تصدیق ہو چکی ہے۔

Your Thoughts and Comments