مکوانہ، 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی کوروناویکسینیشن کا آغاز مارچ سے کیا جائیگا، ڈی ای او

مکوانہ، 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی کوروناویکسینیشن کا آغاز مارچ ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاء المعنم نے کہا ہے کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی کوروناویکسینیشن کا آغاز مارچ سے کیا جا رہا ہے اس ضمن میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پر مفت ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج کر رجسٹریشن کرائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ رجسٹرڈ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کے لئے ویکسینیشن کا عمل مزیدآسان کر دیا گیاہے جو اب کسی بھی ویکسینیشن سنٹر پر جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

یہ سنٹر الائیڈ ہسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال،گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد،سمن آباد،حسیب شہید کالونی 224 رب،تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ، سمندری، تاندلیانوالہ اور تحصیل ہسپتال چک جھمرہ میں قائم ہیں۔

Your Thoughts and Comments