بند کریں
صحت صحت کی خبریںبنوں میں مسلح افراد نے خواتین پولیو رضا کاروں کو یرغمال بنا لیا

صحت خبریں

وقت اشاعت: 01/05/2014 - 15:27:04 وقت اشاعت: 01/05/2014 - 12:22:37 وقت اشاعت: 30/04/2014 - 22:57:19 وقت اشاعت: 30/04/2014 - 22:28:23 وقت اشاعت: 30/04/2014 - 20:44:43 وقت اشاعت: 30/04/2014 - 08:02:43 وقت اشاعت: 30/04/2014 - 07:45:32 وقت اشاعت: 29/04/2014 - 19:50:22 وقت اشاعت: 29/04/2014 - 15:58:34 وقت اشاعت: 29/04/2014 - 14:09:59 وقت اشاعت: 29/04/2014 - 13:58:23

بنوں میں مسلح افراد نے خواتین پولیو رضا کاروں کو یرغمال بنا لیا

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) مما خیل میں مسلح افراد نے 2 خواتین پولیو رضاکاروں کو یرغمال بنا کر ان کے ویکسین باکس توڑ دیئے۔ بنوں کے علاقے مما خیل میں مسلح افراد نے انسداد پولیو مہم کی 2 خواتین رضاکاروں کو یرغمال بنا لیا اور ان سے ویکسین باکس بھی چھین کر توڑ دیئے۔ مقامی افراد نے خواتین رضا کاروں کو مسلح افراد کے نرغے سے چھڑایا جب کہ مسلح افراد نے پولیو رضا کاروں کو علاقے میں دوبارہ نظر آنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ دوسری جانب 2 ماہ قبل ٹانک سے اغوا کئے گئے پولیو ٹیم کے 6 رضاکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔

30/04/2014 - 08:02:43 :وقت اشاعت