جرمنی کے پارلیمانی وفد کی چیئر مین سینیٹ سے ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال،پاکستان جرمنی کیساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، نئیر بخاری

بدھ 30 اپریل 2014 20:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء) چیئر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان جرمنی کیساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو اقتصادی، تجارتی اور بین الپارلیمانی سطح پر مزید وسعت دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی ایک اہم ملک ہے ۔ چیئر مین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار جرمنی کی پارلیمنٹ بنڈ سٹاگ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نوبرٹ لامیرٹ کی زیر قیادت پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایک چار رکنی جرمن وفد سے پارلیمنٹ ہاوٴس میں ملاقات کے دوران کیا ۔

انہوں نے GPSکے سلسلے میں پاکستانی موقف کی حمایت پر جرمنی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ چیئر مین سینیٹ نے اس دورے کوا ہم قرار دیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، پارلیمانی و اقتصادی تعاون اور قانون سازی میں ایوان بالا کے کردار وغیرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینیٹ نے وفد کو ایوان بالا کے قانون سازی کے طریقہ کار ، طریقہ انتخاب اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی آگاہ کیا۔

جرمن وفد کے سربراہ نے چیئر مین سینیٹ کے خیالات کو سراہا اور باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے اپنے اس دورے کو اہم قرار دیا اور کہا کہ انہیں پاکستان کا دورہ کر کے انتہائی خوشی ہوئی ہے ۔پرتپاک استقبال پر جرمن وفد نے چیئر مین سینیٹ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ملاقات میں جرمن پارلیمانی وفد کے اراکین کے علاوہ سیکریٹری سینیٹ امجد پرویز ملک بھی موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی