غیر ماسک پہنے گفتگو کووڈ کو پھیلانے کے لیے کافی ہے،نئی تحقیق

کسی بھی قسم کا فیس ماسک پہننا ہوا میں موجود وائرل ذرات کی مقدار کو نمایاں حد تک کم کردیتا ہے،محققین

پیر 1 مارچ 2021 12:38

غیر ماسک پہنے گفتگو کووڈ کو پھیلانے کے لیے کافی ہے،نئی تحقیق
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے ویکسینز کا استعمال دنیا بھر میں شروع ہوکا ہے مگر اب بھی اس وبا پر مکمل قابو پانے کے لیے کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔اور اس وقت تک فیس ماسک کا استعمال ضروری ہوگا کیونکہ صرف بات کرنے سے بھی ایک فرد کورونا وائرس کو دیگر تک منتقل کرسکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔طبی جریدے میں شائع تحقیق میں دیکھا گیا کہ عام بات چیت کے دوران منہ سے خارج ہونے والے ذرات کتنی دور تک جاتے ہیں۔جاپانی سائنسدانوں کی اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ حقیقی دنیا میں اکثر جسمانی دوری کی ہدایات پر عمل کرنا ممکن نہیں ہوتا تو وائرس سے بچا کے لیے کیا احتیاط کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے انہوں نے لیزر کا استعمال کیا تاکہ دیکھا جاسکے کہ تحقیق میں شامل رضاکار بات چیت کے دوران کتنے ذرات کسی ایک دفتر منہ سے خارج کرتے ہیں۔ایسا مختلف مقامات پر کیا گیا جیسے ہیئر سیلون، دفاتر اور طبی مراکز۔محققین نے بتایا کہ دوبدو گفتگو کے دوران بغیر ماسک پہنے فرد کے منہ سے اتنی مقدار میں ذرات خارج ہوتے ہیں جو کسی دوسرے کو کورونا وائرس کا شکار بناسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹھے یا کھڑے فرد نے ماسک پہنا ہو تو بھی بات چیت کے دوران ذرات کے بادل باہر نکلتے ہیں، مگر یہ بادل جلد نیچے کہنی پر گرجاتے ہیں۔محققین نے دریافت کیا کہ فیس ماسک اور فیس شیلڈ کا امتزاج ذرات کے ان بادلوں کو ماسک کے کونوں سے نکلنے سے روکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فیس شیلڈ خارج کی جانے والی سانس کو ماسک سے باہر نکلنے سے روکتی ہے، تو ان دونوں کا استعمال زیادہ مثر ہوتا ہے۔

تاہم ایسا ممکن نہیں تو زیادہ افراد والے مقام پر کم از کم فیس ماسک کا استعمال تو ضرور کرنا چاہیے تاکہ بیماری کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جاسکے۔اس سے قبل جنوری 2021 میں ایک تحقیق میں بھی بتایا گیا تھا کہ کھانسی کے مقابلے میں گفتگو سے کووڈ 19 کا پھیلا زیادہ ہوسکتا ہے، بالخصوص ایسی چار دیواری میں جہاں ہوا کی نکاسی کا نظام ناقص ہو۔تحقیق میں مزید دریافت کیا گیا کہ ناقص نکاسی کے نظام والے مقامات میں کورونا وائرس سیکنڈوں میں 2 میٹر سے زیادہ دور تک پھیل جاتا ہے۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے لیے ریاضیاتی ماڈل کو استعمال کرکے وضاحت کی گئی کہ کووڈ 19 چار دیواری کے اندر کس طرح پھیل سکتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن مقامات میں ہوا کی نکاسی کا نظام ناقص ہوتا ہے اور لوگ فیس ماسک نہیں پہنتے، وہاں کھانسی کے مقابلے میں بات چیت سے ہی وائرس تیزی سے پھیل سکتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ہم بات کرتے ہیں تو ایسے چھوٹے ذرات بنتے ہیں جو ہوا میں معلق ہوکر ایسے حصوں میں پھیل جاتے ہیں، جہاں ہوا کی نکاسی مناسب نہیں ہوتی۔

دوسری جانب کھانسی کے دوران زیادہ بڑے ذرات خارج ہوتے ہیں جو بہت تیزی سے فرش سے گر کر سطح کا حصہ بن جاتے ہیں۔ایک ماڈل منظرنامے میں محققین نے دریافت کیا کہ کھانسی کے بعد وائرل ذرات کی بڑی تعداد ایک سے 7 منٹ کے اندر ہوا سے زمین پر گرجاتے ہیں۔اس کے مقابلے میں 30 سیکنڈ تک گفتگو کے دوران خارج ہونے والے ذرات نیچے گرنے میں 30 منٹ کا وقت لیتے ہیں مگر ایک گھنٹے بعد بھی بہت زیادہ تعداد میں ذرات ہوا میں موجود ہوتے ہیں۔تاہم محققین کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کا فیس ماسک پہننا ہوا میں موجود وائرل ذرات کی مقدار کو نمایاں حد تک کم کردیتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی