یورپ کے اندر برطانیہ سب سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگانے والاپہلا ملک بن گیا

وزیراعظم بورس جانسن کی قلیل مدت میں دو کروڑ شہریوں کو ویکسین پہنچانے پر برطانوی ہیلتھ سروس کے کردار کی تعریف

منگل 2 مارچ 2021 12:17

یورپ کے اندر برطانیہ سب سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگانے والاپہلا ملک بن گیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) برطانوی وزارت صحت نے بتایاہے کہ حالیہ مہینوں میں ملک کی لگ بھگ ایک تہائی آبادی کو کورونا وائرس کا کم ازکم ایک ٹیکہ لگا دیا گیا ہے،اگلے مرحلے میں برطانوی ہیلتھ سروس مارچ سے چالیس برس سے زائد عمر کے شہریوں کو ٹیکے لگانے جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزارت صحت نے بتایاکہ حالیہ مہینوں میں ملک کی لگ بھگ ایک تہائی آبادی کو کورونا وائرس کا کم ازکم ایک ٹیکہ لگا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یوں یورپ کے اندر برطانیہ سب سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگانے والا ملک بن گیا ہے۔کورونا سے بچا کے لیے ویسے ہر شخص کو دو ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔ لیکن برطانیہ نے فیصلہ کیا کہ ان دو ٹیکوں کے درمیان تین ماہ کا وقفہ دیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو تیزی سے کم از کم ایک ٹیکہ ضرور دیا جا سکے۔وزیراعظم بورس جانسن نے قلیل مدت میں دو کروڑ شہریوں کو ویکسین پہنچانے پر برطانوی ہیلتھ سروس کے کردار کی تعریف کی اسے ایک بڑی قومی کامیابی قرار دی ۔ اب ان کی حکومت کی کوشش ہے کہ جولائی کے آخر تک ملک کی تمام بالغ آبادی کو کم از کم ایک ٹیکہ ضرور لگا دیا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی