تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص اور مفت علاج کی مکمل سہولیات دستیاب ہیں،

کوئی علامت ظاہر ہو نے کی صورت میں قریبی ہسپتال سے رجوع کیا جا سکتا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد

منگل 2 مارچ 2021 12:54

تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص اور مفت علاج کی مکمل سہولیات دستیاب ہیں،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2021ء) محکمہ صحت نے موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی بخار سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص اور مفت علاج کی مکمل سہولیات دستیاب ہیں لہٰذا اگر کسی شخص میں ڈینگی بخار سے متعلق کوئی علامت ظاہر ہوں تو فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آبادڈاکٹر مشتاق احمد سپرا نے ایک ملاقات کے دوران بتا یا کہ ہر بخار ڈینگی نہیں ہوتا جبکہ مذکورہ بخار کے ناقابل علاج ہونے کی اطلاعات میں بھی کوئی صداقت نہیں کیونکہ ڈینگی بخار مکمل طور پر قابل علاج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی بخار ایک مخصوص مادہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اور یہ مچھر صاف پانی میں پرورش پانے کے علاوہ عموماً طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت حملہ آور ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کر کے ڈینگی بخار سے بچا جا سکتا ہے۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ گھروں کے اندر، ارد گرد، چھتوں، پودوں کی کیاریوں، گملوں، پرانے برتنوں اور ٹائروں وغیرہ میں پانی جمع نہ ہونے دیں جبکہ روم کولر کے ناقابل استعمال ہونے پر اس کا پانی مکمل طور پر خشک کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مچھروں سے بچاؤ کیلئے کوائل، میٹ،مچھر بھگاؤ لوشن، مچھر دانی کو استعمال میں لایا جائے، ہفتہ میں 2سے 3بار گھر، دفاتر، دکانوں میں صفائی کر کے مچھر مار ادویات کا سپرے کیا جائے اور دروازے ایک گھنٹہ کیلئے بند رکھے جائیں نیز صاف پانی جمع کرنے کے برتن، گڑھے، ڈرم، ٹینکی وغیرہ کو صحیح طور پر ڈھانپ کر رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد عوام کو ڈینگی بخار اور پیچید گیوں سے بچا سکتا ہے کیونکہ پرہیز ہر حال میں علاج سے بہتر ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اس ضمن میں جلد فیومیگیشن مہم کا بھی آغاز کیا جارہاہے لہٰذا عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھر پور تعاون کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی