کورونا وبا،ملک میں مزید 1163 افراد وائرس کا شکار، 42 مریض جاں بحق

ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 528 ہو گئی ، رپورٹ

منگل 2 مارچ 2021 15:51

کورونا وبا،ملک میں مزید 1163 افراد وائرس کا شکار، 42 مریض جاں بحق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 31948 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ملک میں اب تک کوویڈ 19 کے 90 لاکھ 22 ہزار 124 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک ہزار 163 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح ملک میں اس وائرس کا شکار افراد کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 528 ہوگئی ہے۔

سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 412، پنجاب ایک لاکھ 72 ہزار 683 ، خیبر پختونخوا 72 ہزار 615، بلوچستان میں 19 ہزار 66 ، اسلام آباد 44 ہزار 516، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 280 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مزید ایک ہزار 35 افراد نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 406 ہوگئی۔

ملک میں کوویڈ 19 سے مزید 42 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس طرح ملک بھر میں اس اب تک اس وبا سے مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 938 ہوگئی ہے۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 391 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 4 ہزار 353، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 85، اسلام ا?باد میں 501، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 306 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 22 ہزار184ہے، جن میں سے ایک ہزار 529 کی حالت تشویشناک ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی