کورونا سے پاکستان میں مزید 63افراد کا انتقال،اموات 13ہزار 76تک پہنچ گئیں

ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 435 ہو گئی،این سی او سی

جمعرات 4 مارچ 2021 13:23

کورونا سے پاکستان میں مزید 63افراد کا انتقال،اموات 13ہزار 76تک پہنچ گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 63افراد انتقال کرگئے جس سے اموات 13ہزار 76تک پہنچ گئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار 519افراد متاثر ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 435 ہوگئی۔ملک میں مزید 63 افراد اس وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے اور ان کے انتقال کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 76 تک پہنچ گئی۔

تاہم وائرس سے اب تک 94.8 فیصد مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب افراد کی تعداد میں 987 کا اضافہ ہوا، جس کے بعد شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 242 ہوگئی۔سندھ میںمزید 225افراد متاثر ہوئے جبکہ 16 افراد انتقال بھی کرگئے۔

(جاری ہے)

اس طرح سندھ میں مجموعی کیسز 2 لاکھ 58 ہزار 904 ہوگئے اور اموات 4 ہزار 388 تک پہنچ گئی۔پنجاب میں وائرس نے مزید 796 افراد کو متاثر کیااور 39 اموات ہوئیں۔

اس طرح پنجاب میں مجموعی کیسز ایک لاکھ 74 ہزار 191 اور اموات 5 ہزار 480 ہوگئیں۔خیبرپختونخوا میں عالمی وبا کے 206 نئے کیسز اور 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے ان اعداد و شمار کے بعد وہاں کیسز کی مجموعی تعداد 73 ہزار 7 اور اموات 2 ہزار 96 تک پہنچ گئیں۔بلوچستان میں 24گھنٹوں میں 8 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ کسی فرد کا انتقال نہیں ہوا۔

اس طرح وہاں مجموعی کیسز کی تعداد 19 ہزار 84 اور اموات 200 ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کے 231 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 2 افراد اس وبا سے انتقال بھی کرگئے۔جس کے بعد وہاں مجموعی کیسز 44 ہزار 921 اور اموات 503 تک پہنچ گئی ہیں۔آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک فرد کا انتقال ہوا۔یوں وہاں مجموعی کیسز 10 ہزار 371 اور اموات 307 ہوگئیں۔گلگت بلتستان میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض سامنے آیا جبکہ کسی فرد کا وائرس سے انتقال نہیں ہوا۔اس طرح گلگت بلتستان میں مجموعی کیسز 4 ہزار 957 اور اموات 102 ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی