صوبائی وزیر صحت نے سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کا حکم دے دیا

تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری،ادویات کی فراہمی اور بہترطبی سہولیات کو یقینی بنایاجارہاہے‘وزیرصحت یاسمین راشد

جمعرات 4 مارچ 2021 15:30

صوبائی وزیر صحت نے سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کا حکم دے دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔وزیر صحت نے یہ احکامات محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرعمرفاروق اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے دیگرافسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عمرفاروق نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو وزیر اعظم صحت اقدامات کے تحت سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی تفصیلات پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیر اعظم صحت اقدامات کے تحت پنجاب کے آٹھ اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرکے مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کریں گے۔

سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ وقت کی اشدضرورت ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ اٹک،میانوالی،جھنگ،ڈی جی خان،چنیوٹ،لودھراں،قصوراور راجن پورکے سرکاری ہسپتالوں کو آٹھ ارب روپے کی خطیررقم سے ری ویمپ کیاجارہاہے۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی کوپوراکیاجارہاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پرتمام بنیادی مراکز صحت میں مریضوں کو24گھنٹے صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے جارہے ہیں۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری،ادویات کی فراہمی اور بہترطبی سہولیات کو یقینی بنایاجارہاہے۔سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے ذریعے صحت سہولت کارڈزکے حامل خاندانوں کو بھی بہترطبی سہولیات میسرآسکیں گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی