سعودی عرب میں دنیاکی سب سے بڑی عمارت کی تعمیرکاآغاز کردیا گیا ، 200منزلہ عمارت چارارب 60کروڑریال کی لاگت سے تین سال میں مکمل ہوگی

منگل 6 مئی 2014 16:49

سعودی عرب میں دنیاکی سب سے بڑی عمارت کی تعمیرکاآغاز کردیا گیا ، 200منزلہ عمارت چارارب 60کروڑریال کی لاگت سے تین سال میں مکمل ہوگی

جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں دنیاکی سب سے بڑی عمارت کی تعمیرکا کام شروع کردیاگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ابتدائی منصوبے کی تیاری کیلئے”ACTS“نامی ایک تعمیراتی فرم کو کام سونپا گیا ہے جو مطلوبہ خام مواد کی تلاش اور تیاری میں مصروف ہے، فلک بوس عمارت میں نصف ملین مکعب میٹر کنکریٹ اور 80 ہزار ٹن لوہا استعمال کیا جائیگا،2017ء میں مکمل ہونے والے اس منصوبے پر چار ارب 60 کروڑ ریال صرف ہوں گے، جدہ کی اس بلند ترین عمارت میں کئی لگژری ہوٹل، شاپنگ مال، رہائشی فلیٹس اور دفاتر قائم کئے جائیں گے،دو سو منزلہ اس عمارت کی 160 منزلیں صرف رہائشی مقاصد کیلئے ہوں گے،ماہرین تعمیرات اور انجینئرز نے جدہ میں مجوزہ فلک بوس عمارت کی تعمیر کیلئے زمین کی فزیبیلٹی رپورٹ کی تیاری فروری میں شروع کی تھی ،اس مقصد کیلئے مختلف مقامات سے مٹی کے نمونے حاصل کئے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں عمارت کی تعمیر کیلئے زیر زمین نصف میل تک رطوبت والی مٹی درکار ہے جس میں کنکریٹ کے بھاری پائپ ڈالے جائینگے، ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں غیر معمولی بلند عمارت کی تعمیر میں لفٹیں لگانے میں مشکل کا سامنا رہے گا،ماہرین تعمیرات کا کہنا ہے کہ 3000 فٹ بلند برج میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنانا بھی ایک پیچیدہ مسئلہ رہے گا تاہم یہ تمام پیچیدگیاں دور کرنا ناممکن بھی نہیں،خیال رہے کہ اب تک دنیا کی بلند ترین عمارت متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں بْرج الخلیفہ ہے جس کی بلندی 828 میٹر ہے ان کے علاوہ بلند ترین عمارتوں میں شنگھائی ٹریڈ سینٹر492 میٹر، نیویارک میں اپمپائر اسٹیٹ 381 میٹر پیٹرو ناس جڑواں ٹاور 492 میٹربلند عمارتیں قرار دی جاتی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی