آصف علی زرداری کا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے سفری پابندیوں پر اظہار تشویش،پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے پابندیاں عائد کی گئیں،وفاقی وصوبائی حکومتیں پولیو ویکسی نیشن کی مخالفت کرنیوالے دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں، سابق صدر کا بیان

منگل 6 مئی 2014 18:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے سفری پابندیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ پولیو وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی کوششیں دوچند کر دیں اور ان دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے جو پولیو ویکسینیشن کی مخالفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسینیشن کی ان دہشتگردوں کی جانب سے اسلحہ کے زور پر مخالفت کی وجہ سے پولیو وائرس پھیل رہا ہے۔ اب یہ پابندیاں ان لوگوں کو یاددہانی ہیں کہ دہشتگردوں کو رام کرنے کی پالیسی ملک کے لئے سخت نقصان دہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ دہشتگرد ملک کی آئندہ نسلوں کو معذور کرنا چاہتے ہیں اس لئے یہ ہماری آئندہ نسلوں کا ہم پر قرض اور فرض ہے کہ ان دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے۔

آصف علی زرداری نے پارٹی ورکروں اور سول سوسائٹی سے کہا کہ وہ پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم کریں۔ ہم ان بہادر مردوں اور خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کی مہم کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور شدید ترین نقصانات اٹھائے ہیں۔ یہ ہمارے قومی ہیرو اور ہیروئنیں ہیں ان کی حفاظت اور تعظیم ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا عزم ہے کہ اس بیماری سے اپنے بچوں کو تحفظ فراہم کریں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا اور بعد میں آصفہ بھٹو زرداری پولیو کے خاتمہ کی مہم کے لئے پاکستان کی سفیر مقرر کی گئیں۔ شہید بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں پاکستان پولیو سے پاک ہوگیا تھا لیکن بدقسمتی سے اب ایسا نہیں اور ایک مرتبہ پھر اس بیماری نے سر اٹھا لیا ہے۔

سابق صدر نے ڈبلیو ایچ او سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ پولیو کسی سرحد میں مقید نہیں رہتا اور اب یہ عالمی ذمہ داری ہے کہ بین الاقوامی برادری اس خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان پر سفری پابندیاں پاکستان کی تنہائی میں اضافے کا سبب ہوں گی اور پولیو کے خلاف عالمی کوششیں آگے نہیں بڑھ سکیں گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی