بند کریں
صحت صحت کی خبریںروشنیوں کے شہر میں موت کے سائے، آج بھی 4 افراد موت کی نیند سلادیئے گئے

صحت خبریں

وقت اشاعت: 11/05/2014 - 22:51:43 وقت اشاعت: 11/05/2014 - 20:08:18 وقت اشاعت: 11/05/2014 - 17:12:20 وقت اشاعت: 11/05/2014 - 16:28:17 وقت اشاعت: 11/05/2014 - 14:50:22 وقت اشاعت: 11/05/2014 - 13:29:47 وقت اشاعت: 10/05/2014 - 20:42:33 وقت اشاعت: 10/05/2014 - 20:40:11 وقت اشاعت: 10/05/2014 - 15:32:25 وقت اشاعت: 10/05/2014 - 13:41:01 وقت اشاعت: 10/05/2014 - 12:28:08

روشنیوں کے شہر میں موت کے سائے، آج بھی 4 افراد موت کی نیند سلادیئے گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء)ملک کے سب سے بڑے شہر میں دن دیہاڑے سڑکوں پر لوگوں کا قتل اور بوری بند لاشیں ملنا معمول بن گیا ہے، آج بھی مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اورنگی ٹاؤن کی ضیا کالونی کی کچرا کنڈی اور بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 کے رہائشی علاقے سے دو سوختہ لاشیں ملیں۔

دونوں افراد کو پہلے تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جس کے بعد ان کی لاشوں کو ناقبل شناخت بنانے کے لئے آگ لگادی گئی۔ دونوں لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ لیاقت آباد سی ون ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کیماڑی میں مسان چوک کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 12 سالہ شہباز خان چل بسا۔دوسری جانب پولیس نے میوہ شاہ قبرستان سے مبینہ ٹارگٹ کلر کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے بتایا جارہا ہے۔

11/05/2014 - 13:29:47 :وقت اشاعت