محکمہ صحت ماں بچہ کی صحت کے حوالے سے میلنیم ڈویلپمنٹ گولز2015 کا حصول یقینی بنائیگا‘ خواجہ سلمان رفیق،پنجاب میں 12 سے 17 مئی تک ماں بچہ کی صحت کا ہفتہ منایا جائے گا‘ مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب کا جناح ہسپتال کادورہ

پیر 12 مئی 2014 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ محکمہ صحت ماں اور بچہ کی صحت کو بہتر بنانے اور زچہ وبچہ کی شرح اموات کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے میلنیم ڈویلپمنٹ گولز 2015 کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہا ہے اور ہیلتھ انڈیکیٹرز کو بہتر بنایا جارہا ہے۔انہوں نے یہ بات گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں مدر اینڈ چائلڈہیلتھ ویک کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر تنویر،لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے ڈائریکٹر جاوید عمر،یونیسف کے نمائندے ڈاکٹر طاہر منظور، ایم ایس ڈاکٹر شفقت اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے ماں بچہ کی صحت کے ہفتہ کے افتتاح کے بعد مختلف سٹالز کا بھی دورہ کیا، یہ ہفتہ صوبہ کے34 اضلاع میں17 مئی تک جاری رہے گا جس کے دوران تقریبا 50 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز،لیڈ ی ہیلتھ سپروائزر ودیگر عملہ گھر گھر جا کر صحت کا پیغام پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

اس دوران بچوں کو پیٹ کے کیڑے مارنے والی گولیاں کھلائی جائیں۔ حاملہ خواتین کے ساتھ کونسلنگ کی جائے گی تاکہ وہ کسی مستند ڈاکٹر،لیڈی ہیلتھ وزیٹر یاسکلڈ برتھ انڈنٹ کی زیر نگرانی ڈلیوری کرائیں جو ماں اور بچہ دونوں کی جانوں کی حفاظت کے لئے ضروری ہے۔ اس دوران خواتین کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے،کھانا کھانے سے پہلے اور حاجت ضروریہ سے فراغت کے بعد صابن سے ہاتھ دھونے کی تلقین کی جائے گی اور والدین کو اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے بروقت لگائے کی ترغیب دی جائے گی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صابن سے ہاتھ دھونے اور دیگر حفاظتی اقدامات کے ذریعے 10 فی صد بچوں کی شرح اموات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر تنویرنے بتایا کہ اس ہفتہ کا تھیم اسہال سے بچاؤ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ماں بچہ کے ہفتہ کے دوران 40 لاکھ عورتوں کے ساتھ ہیلتھ ایجوکیشن سیشن کئے جائیں گے۔خواجہ سلمان رفیق نے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ ویک کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیہی خواتین میں صحت کے بارے شعور اجاگر کرنے میں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ ویک بہت معاون ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اس ہفتہ کے لئے مقرر کئے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت حاصل کرنے کے لئے بھرپور طریقہ سے جدوجہد کی جائے۔دریں اثناء خواجہ سلمان رفیق نے سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر کے ہمراہ جناح ہسپتال میں اپٹما کے چیئرمین گوہر اعجاز کی جانب سے بنائے گئے سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلسز سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے سربراہ گوہر اعجاز نے بتایا کہ انہوں نے یہ ڈائلسز سینٹر اپنے مرحوم والد کی یاد میں آٹھ سال پہلے تعمیر کیا تھا جس میں 12 ڈائلسز مشینیں کام کررہی ہیں اور اب تک 63 ہزار ڈائلسز کئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سینٹر میں مریضوں کے علاوہ ان کے اٹنڈنٹس کی سہولیات کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔گوہر اعجاز نے بتایا کہ سنٹر میں توسیع کے لئے عمارت مکمل ہو چکی ہے اورمزید 19 ڈائلسز مشینیں نصب کی جا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے سٹاف کی فراہمی کے بعد یہ سنٹر بھی کام شروع کر دے گا۔اس موقع پر ڈائلسز سینٹر میں کام کرنے والے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں حسن کارکردگی پر نقد انعامات تقسیم کرنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر محمود شوکت،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر عبدالرؤف ،پروفیسر ڈاکٹر وسیم اختر،کراچی کی مخیر شخصیت ایس ایم تنویر اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی