نرسز کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے ہیلتھ کیئر سسٹم میں نرسز کا کردار ناقابل فراموش ہے ‘ خواجہ سلمان رفیق،آٹھ سو سے زائدنرسز کو ریگولر کرنے کی سمری بھجوادی گئی ہے، آئند بجٹ میں گریڈ 17 میں نرسزکی 15 سو آسامیاں کی جائینگی‘سیکرٹری صحت پنجاب

پیر 12 مئی 2014 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ہیلتھ کیئر سسٹم میں نرسز کا کردار ناقابل فراموش ہے اور حکومت نرسوں کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی،800 سے زائد کنٹریکٹ نرسوں کو ریگولر کرنے کی سمری پہلے ہی بھجوا دی گئی ہے اور آئندہ بجٹ میں گریڈ 17 میں نرسوں کی مزید 15 سو آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔

انہوں نے یہ بات الحمراء ہال میں ا نٹر نیشنل نرسنگ ڈے کے موقع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر،ڈائریکٹر جنرل نرسنگ رخسانہ کمال، نرسنگ ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری توصیف خانم،وائی این اے کی صدر روزینہ منظور ،جنرل سیکرٹری شہناز کوثر کے علاوہ نرسز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نرسز مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے پوری کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نرسز سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نرسوں کے ہوسٹلزکی تزئیں وآرائش اور نئے ہوسٹلز کی تعمیر کے لئے بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نرسز کی طویل رخصت کے دوران الاؤنسزکی کٹوتی نا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔

اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو سب سے زیادہ واسطہ نرسوں سے پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نرسیں 24 گھنٹے مریضوں کی دیکھ بھال اور علا ج معالجہ میں مصروف رہتی ہیں جس کے دوران انہیں بہت سے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ حکومت نرسوں کے مسائل حل کرنے ،انہیں بہتر سے بہتر مراعات دینے کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اصلاحات اور تمام مراعات دینے کااولین مقصد مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی اور پیشنٹ ہیلتھ کیئر کی امپرومنٹ ہے۔ انہوں نے نرسز سے کہا کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض پر بھرپور توجہ دیں ۔حکومت ان کے مسائل حل کرنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ قبل ازیں نرسز ایسوسی ایشنز کی عہدیداروں نے اپنے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور انہیں جلد ازجلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی