سعودی عرب میں مرس وائرس سے مزید پانچ افرادہلاک ہوگئے،ہلاکتوں کی تعداد147ہوگئی،مزید 37کیس سامنے آئے ہیں،سعودی محکمہ صحت،ایک اورامریکی شہری میں بھی مرض کی تصدیق

منگل 13 مئی 2014 23:40

سعودی عرب میں مرس وائرس سے مزید پانچ افرادہلاک ہوگئے،ہلاکتوں کی تعداد147ہوگئی،مزید 37کیس سامنے آئے ہیں،سعودی محکمہ صحت،ایک اورامریکی شہری میں بھی مرض کی تصدیق

ریاض/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) سعودی عرب میں مرس وائر س سے مزید پانچ افرادہلاک ہوگئے جبکہ 37نئے کیسز سامنے آئے ہیں ،ادھر امریکہ میں دوسرے شہری میں مرس وائرس کی تصدیق ہوگئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہاکہ مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سینڈروم (مرس) سے سعودی عرب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 147 تک جا پہنچی ہے، حکام نے اس ہلاکت خیز وبائی مرض سے پانچ مزید اموات کی تصدیق کی ،بیان کے مطابق مغربی شہر جدہ میں مرس سے متاثرہ ایک خاتون اور چارمرد کی دارالحکومت الریاض میں اموات ہوئیں،ان کے علاوہ 37نئے کیس سامنے آئے ہیں،تقریباً دوسال قبل سعودی عرب میں مرس کا وائرس پھیلا تھا، لیکن اب تک یہ دنیا میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ سب سے بڑا ملک بن چکا ہے، جہاں491 مریضوں میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے،جدہ کے شاہ فہد اسپتال کے ڈاکٹروں نے گزشتہ ہفتے انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر مرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کردیا تھا،ادھر امریکی محکمہ صحت نے بھی تصدیق کی کہ ان کے دوسرے شہری میں مرس وائر س پایاگیاہے جنہوں نے حال ہی میں سعودی عرب سے لندن اورپھر امریکہ کا سفر کیاہے،حکام کے مطابق وائرس میں مبتلا شہری کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیاتھا اوراب ان کا علاج جاری ہے ،یاد رہے کہ مرس کو 2003ء میں ایشیا میں پھوٹنے والے سارس وائرس سے زیادہ مہلک خیال کیا جاتا ہے تاہم یہ بات پھر بھی اطمینان بخش تھی کہ مرس کا وائرس سارس کے مقابلے میں ایک مریض سے دوسروں میں کم منتقل ہوتا ہے،مرس سے سعودی عرب کے علاوہ فرانس ،جرمنی، اٹلی ،تیونس اور برطانیہ میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی