کرونا روئرس پھیلانے کے ذمہ داراسپتال،صفائی کو نظام موجود نہیں،سعودی وزیرصحت،کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے لیے الگ قبرستان مختص کرنے کی خبروں کی تردید،مزید چارکیس نئے آگئے،گفتگو

بدھ 14 مئی 2014 22:46

کرونا روئرس پھیلانے کے ذمہ داراسپتال،صفائی کو نظام موجود نہیں،سعودی وزیرصحت،کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے لیے الگ قبرستان مختص کرنے کی خبروں کی تردید،مزید چارکیس نئے آگئے،گفتگو

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2014ء) سعودی عرب کے قائم مقام وزیرصحت عادل فقیہ نے اونٹوں اور اسپتالوں کو کرونا وائرس کے پھیلانے کا بنیادی سبب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اسپتالوں میں وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوئی انسدادی تدابیر اختیار نہیں کی جارہی ہیں،سعودی وزیر صحت نے جدہ میں شاہ فہد اسپتال کے حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کی ،بعدازاں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کاکہاکہ جدہ ،ریاض اور دمام میں کورنا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے مرکزی مراکز قائم کیے گئے ہیں لیکن ان کے علاوہ بھی ہر علاقے میں بہت سے اسپتالوں میں کورنا وائرس کے مریضوں کے علاج کا بندوبست کیا گیا ہے،انھوں نے بتایا کہ غیر ملکی کمپنیوں سے مل کر اس مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے ویکسین کی تیاری کے ضمن میں تعاون کیا جارہا ہے لیکن اس میں ابھی وقت لگے گا،ان سے جب سوال کیا گیا کہ کورنا وائرس کے مریضوں کو کب جدہ کے نزدیک واقع شاہ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کیا جائے گا تو ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہ اسپتال مرس کے علاج کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہوجاتا،اس وقت مریضوں کو وہاں منتقل نہیں کیا جائے گا،سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ مرس سے متاثرہ چار اور مریض رجسٹر کیے گئے ہیں اور اس کے مریضوں کی کل تعداد چارسو پچانوے ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت نے مزید بتایا کہ سارس کی طرح کے اس وائرس کا شکار ہونے والے چار مریض تندرست ہوگئے ہیں،درایں اثنا وزارت صحت کے ترجمان خالد مرغلانی نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی جن میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کا شکار ہوکر مرنے والے مریضوں کی تدفین کے لیے الگ قبرستان مختص کیا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی