بند کریں
صحت صحت کی خبریںوزیراعظم نواز شریف نے قبائلی علاقوں سے بندوبستی علاقوں میں آنے والوں کے لئے پولیو ویکسین ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 16/05/2014 - 21:17:11 وقت اشاعت: 16/05/2014 - 19:47:05 وقت اشاعت: 16/05/2014 - 17:19:00 وقت اشاعت: 16/05/2014 - 17:17:43 وقت اشاعت: 15/05/2014 - 19:52:31 وقت اشاعت: 15/05/2014 - 19:13:04 وقت اشاعت: 15/05/2014 - 19:13:04 وقت اشاعت: 15/05/2014 - 17:37:36 وقت اشاعت: 15/05/2014 - 15:08:52 وقت اشاعت: 15/05/2014 - 13:44:30 وقت اشاعت: 15/05/2014 - 13:03:40

وزیراعظم نواز شریف نے قبائلی علاقوں سے بندوبستی علاقوں میں آنے والوں کے لئے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دیتے ہوئے قبائلی اور بندوبستی علاقوں میں پولیو ویکسین پلانے کے لئے سرحدوں پر فوج کو تعینات کیا جائے گا ،ذرائع ، خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں فوج کی نگرانی میں پولیو کے قطرے پلائے گئے

اسلام آباد/خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء)وزیراعظم نواز شریف نے قبائلی علاقوں سے بندوبستی علاقوں میں آنے والوں کے لئے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دیتے ہوئے قبائلی اور بندوبستی علاقوں میں پولیو ویکسین پلانے کے لئے سرحدوں پر فوج کو تعینات کر نے کا حکم دیا ہے ۔وزیراعظم نواز شریف نے یہ ہدایت جمعرات کو یہاں قومی رابطہ کار برائے انسداد پولیو اور رکن قومی اسمبلی عائشہ رضا فاروق سے ملاقات میں دیں ۔

وزیراعظم نے انہیں پولیو کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے فاٹا کے تمام سرحدی مقامات پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ فاٹا سے آنے والے افراد پولیو کے قطرے پینے کے بعد ہی بندوبستی علاقوں میں داخل ہو سکیں۔ وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس میں پولیو کا مسئلہ زیر غور لانے اور پولیو کے بارے میں قومی ٹاسک فورس کا اجلاس جلد از جلد بلانے کا فیصلہ کیا۔

قومی رابطہ کار برائے انسداد پولیو کو پولیو ورکرز کی عوام تک بہتر رسائی کو یقینی بنانے کیلئے گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق فاٹا سے بندوبستی علاقوں میں آنے والوں کیلئے انسداد پولیو کے قطرے پینا لازمی ہو گا، قبائلی اور بندوبستی علاقوں میں پولیو ویکسین پلانے کے لئے سرحدوں پر فوج کو تعینات کیا جائیگا۔

دوسری جانب خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں فوج کی نگرانی میں پولیو کے قطرے پلائے گئے ذرائع کے مطابق چار مئی سے شروع ہونے والی مہم کے چوتھے مرحلے میں جمعرات کو پولیو رضاکاروں کی حفاظت کیلئے فوج اور فرنٹیئر کارپس کے اہلکار موجود تھے ۔اس موقع پر رضاکاروں نے بتایا کہ ہر مرحلے میں 75000 بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔مہم کا چوتھا مرحلہ جاری ہے اور عموماً ٹیمیں ساٹھ فیصد ہدف تک پہنچ جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک باڑہ کے مختلف علاقوں میں ایک لاکھ بیس ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دے دی گئی ہے۔

15/05/2014 - 19:13:04 :وقت اشاعت