سعودی عرب میں مرس وائرس سے تین خواتیں جاں بحق، مرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 163 ہو گئی ،سعودی وزارت صحت، متعلقہ ممالک اپنے ہاں انفیکشن سے بچاو کیلیے تدابیر بہتر بنائی جائیں ،عالمی ادارہ صحت کی اپیل

اتوار 18 مئی 2014 13:08

سعودی عرب میں مرس وائرس سے تین خواتیں جاں بحق، مرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 163 ہو گئی ،سعودی وزارت صحت، متعلقہ ممالک اپنے ہاں انفیکشن سے بچاو کیلیے تدابیر بہتر بنائی جائیں ،عالمی ادارہ صحت کی اپیل

ریاض/نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) سعودی عرب میں مرس نامی جان لیوا مرض سے مزید تین افرادزندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد سعودی عرب میں مرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 163 ہو گئی ، یہ بات سعودی وزارت صحت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتائی ، سعودی وزارت صحت کے مطابق 2012 میں سعودی عرب میں اس مرض کے پھوٹنے سے اب تک مجموعی طور پر 520 کیسز ریکارڈ کیے گئے ،سعودی عرب میں اب تک مرس سے ہونے والی آخری تین اموات سعودی خواتین ہیں جن کا انتقال گزشتہ روز ہوا یہ ریاض ، جدہ اور طائف کی رہنے والی تھیں، واضح رہے مصر، اردن، لبنان، ہالینڈ، متحدہ عرب امارات اور امریکا بھی اس مرض کی زد میں ہیں۔

تاہم سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب کے لوگوں کی متاثر ہوئی ہے،عالمی ادارہ صحت نے متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ اپنے ہاں انفیکشن سے بچاو کیلیے تدابیر بہتر بنائی جائیں اور اس بارے میں مزید ڈیٹا جمع کیا جائے اور حفاظتی اقدامات بہتر بنائے جائیں تاکہ اسے پھیلنے سے روکا جا سکے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق افریقی ممالک میں اس کا پھیلنا زیادہ خطرناک ہو گا اس لیے اس پر قابو پایا جائے،واضح رہے عالمی ادارہ صحت کی ٹیم پانچ دن کے دورے کے بعد سعودی عرب سے واپس جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

2003 میں ایشیائی ممالک میں مرس کے پھیلنے سے 8273 لوگ متاثر ہوئے تھے جمن میں سے نو فیصد کی اموات ہو گئی تھیں۔ مرس کی بیماری عام طور پر پھیپھڑوں کے انفیکشن سے ہوتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی