ہائی بلڈ پریشر سے بچا وٴکیلئے طرز حیات میں تبدیلی ضروری ہے

پیر 19 مئی 2014 16:18

ہائی بلڈ پریشر سے بچا وٴکیلئے طرز حیات میں تبدیلی ضروری ہے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مئی 2014ء)دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد لوگ ہائی بلڈپریشر میں مبتلا ہیں، پاکستان میں 87لاکھ مرد اور 85لاکھ خواتین نیز50سال سے زائد عمر کے 50فیصد افراد ہائی بلڈ پریشرکے مریض ہیں یعنی ہر دسواں پاکستانی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے اور ان میں سے 70فیصد اس مرض سے ناواقف ہیں۔ آرام طلب زندگی 'مرغن غذاؤں کا استعمال‘ورزش کا نہ ہونا ‘ذہنی دباوٴ‘موٹاپا‘نمک کا حد سے زیادہ استعمال‘تمباکو اور شراب نوشی ‘ہائی بلڈ پریشر کی بڑی وجوہات ہیں۔

مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنزپاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالد نے کہا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ بعض دفعہ اس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی اور بلند فشار خون کا مناسب علاج نہ ہونے سے فالج'دماغی شریان پھٹنے اور دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر سے بچا وٴکیلئے طرز حیات میں تبدیلی لائیں۔تفکرات‘غصہ اور ذہنی دباوٴ سے بچیں‘باقاعدگی سے ورزش کریں، نمک کا استعمال کم کریں۔ فاسٹ فوڈز‘گوشت ‘چکنائی ‘انڈہ اور دیگرمرغن وگرم اشیا سے پرہیز رکھیں۔ سبزیوں خصوصا شلجم ‘کالی توری‘لوکی(گھیا کدو)کرم کلہ اور دالوں کا استعمال زیادہ کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی