کم عمری میں بچے سبزی پسند کرنا سیکھ سکتے ہیں‘ تحقیق

ہفتہ 31 مئی 2014 14:58

کم عمری میں بچے سبزی پسند کرنا سیکھ سکتے ہیں‘ تحقیق

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مئی 2014ء)ایک تازہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر بچوں کو دو سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے سبزی دی جائے تو وہ نئی سبزیاں کھانا پسند کرنا سیکھ سکتے ہیں۔برطانیہ میں لیڈز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق چڑ چڑے بچوں کی بھی سبزی کھانے میں حوصہ آفزائی کی سکتی ہے اگر انھیں پانچ سے دس دفعہ سبزی پیش کی جائے۔تحقیق کے دوران برطانیہ، فرانس اور ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے 332 بچوں کو جن کی عمریں چار سے 38 مہینوں کے درمیان تھی، کھانے کے لیے آرچوک پوری نامی خاص قسم کی سبزی دی گئی۔

ہر پانچ میں سے ایک بچے نے سبزی کی پوری پلیٹ کھا لی جبکہ 40 فیصد بچوں نے اس سبزی کو پسند کرنا سیکھا۔اس مطالعہ میں مشہور مفروضے کو رد کیا گیا جس کے مطابق بچوں کے کھانے کے لیے سبزی کا ذائقہ تبدیل کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

تحقیق کے دوران کم عمر بچوں نے بہ نسبت زیادہ عمر کے بچوں کے زیادہ سبزی کھائی۔لیڈز یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف سائیکلوجیکل سائنسس سے تعلق رکھنے والے اور اس تحقیق کے لکھاری پروفیسر ہیتھرینگٹن نے کہا کہ’اگر بچے دو سال سے کم عمر ہوں تو نئی سبزیاں کھائیں گے کیونکہ وہ نئی تجربات کرنے کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’دو سال کے بعد بچے نئی چیزیں آزمانا پسند نہیں کرتے اور اس خوراک کو بھی مسترد کرنا شروع کر دیتے جو انھیں پہلے پسند تھا۔تحقیق کے دوران زیادہ تر یعنی 40 فیصد بچے سیکھنے والے تھے اور جنھوں نے وقت کے ساتھ ساتھ زیادی سبزی کھائی۔پروفیسر ہیتھرینگٹن کہتی ہے کہ ان کی تحقیق سے ان والدین کو زیادہ فائدہ ہوگا جو اپنے بچوں کو اچھی غزا کھانے کی ترغیب دینا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’اگر آپ اپنے بچوں کی سبزی کھانے میں حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ انھیں کم عمری اکثر سبزی دیا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ کا بچہ چڑ چڑا ہے یا سبزی پسند نہیں کرتا، ہماری مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ پانچ سے دس دفعہ انھیں سبزی پیش کرنے سے فرق پڑ جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی