سونامی کی پیشرفت نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں ، عوام نے انصاف لینے کا عزم کر رکھا ہے ‘ عمران خان،سیالکوٹ میں تحریک انصاف کاسونامی دیکھ کر حکمرانوں کو ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بھی پسینہ آ گیا ،شدید گرمی کے باوجود عوام اور کارکنوں کی سیالکوٹ جلسے میں بھرپور شرکت پر شکر گزار ہوں‘ چیئرمین پی ٹی آئی

اتوار 8 جون 2014 15:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سونامی کی پیشرفت نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں ،اسلام آباد ‘ فیصل آباد کے بعد سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے جلسے میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے نام نہاد مینڈیٹ والے حکمرانوں کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے ، عوام نے عا م انتخابات میں ووٹ چرانے والوں کو کٹہرے میں لانے اور انصاف لینے کا عزم کر رکھا ہے ۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام اور ایک انٹر ویو میں عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ میں تحریک انصاف کاسونامی دیکھ کر حکمرانوں کو ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بھی پسینہ آ گیا ہے ، حکمران تیار رہیں انہیں بہاولپور میں اس سے بڑا جلسہ کر کے دکھائیں گے جس سے نام نہاد مینڈیٹ والے حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملک میں صاف اور شفاف جمہوریت چاہتی ہے اور اس کے لئے شفاف انتخابی نظام نا گزیر ہے اور ہم اسی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ اگر انتخابی نظام میں اصلاحات نہ ہوئیں تو آئندہ عام انتخابات نہیں ہونے دیں گے ۔ا نہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود عوام اور کارکنوں کی سیالکوٹ جلسے میں بھرپور شرکت پر شکر گزار ہوں اور اسکے ساتھ ساتھ جلسے کی تیاریاں کرنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی انکی کامیاب کاوش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی