بند کریں
صحت صحت کی خبریںاماراتی وزیر کا سر منڈوا کر سرطان کے مریضوں سے اظہار یکجہتی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 11/06/2014 - 14:21:43 وقت اشاعت: 11/06/2014 - 13:27:24 وقت اشاعت: 10/06/2014 - 23:38:33 وقت اشاعت: 10/06/2014 - 20:04:02 وقت اشاعت: 10/06/2014 - 16:42:20 وقت اشاعت: 10/06/2014 - 14:47:44 وقت اشاعت: 09/06/2014 - 21:22:25 وقت اشاعت: 08/06/2014 - 17:53:26 وقت اشاعت: 08/06/2014 - 15:09:04 وقت اشاعت: 07/06/2014 - 16:18:23 وقت اشاعت: 07/06/2014 - 13:20:26

اماراتی وزیر کا سر منڈوا کر سرطان کے مریضوں سے اظہار یکجہتی

دبئی((اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء)متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے العین کے توام ہسپتال میں کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر اظہار ہمدردی کے طور پر اپنا سر منڈوا لیا۔عرب ٹی وی کے مطابق شیخ عبداللہ بن زید نے ہسپتال میں بچوں کے وارڈ کے دورہ کے موقع پر سہولیات سے متعلق بریفنگ لی اور ہسپتال میں زیرعلاج 13 بچوں سے ملاقات کی۔

شیخ عبداللہ نے اس موقع پر ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کی سہولت کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔متحدہ عرب امارات کی ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق کینسر امارات میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے اور حکومت اس موذی مرض کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

10/06/2014 - 14:47:44 :وقت اشاعت