کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو این آئی سی وی ڈی کے حوالے کرنے کا فیصلہ

کے آئی ایچ ڈی کو قومی ادارہ برائے امراض قلب کا سیٹلائٹ سنیٹر بنانے کی سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال کر دی گئی ہے، پروفیسر ندیم قمر

ہفتہ 17 اپریل 2021 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) سندھ حکومت نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی)کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ صحت سندھ نے سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کردی ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے امراض قلب پروفیسر ندیم قمر نے اس ضمن میں بتایاکہ بلدیہ عظمی کراچی کے زیر اہتمام چلنے والے 170 بستروں پر مشتمل کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو قومی ادارہ برائے امراض قلب کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کے آئی ایچ ڈی کو قومی ادارہ برائے امراض قلب کا سیٹلائٹ سنیٹر بنانے کی سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال کر دی گئی ہے اور جیسے ہی سمری منظور کرکے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا، وہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا انتظام سنبھال لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز فی الوقت بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام ہے لیکن سمری کی منظوری اور نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے بعد یہ ادارہ سندھ حکومت کے انتظامی کنٹرول میں آجائے گا۔

پروفیسر ندیم قمر نے بتایاکہ کے آئی ایچ ڈی کو تکنیکی طور پر سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز (ایس آئی سی وی ڈی)کے حوالے کیا جائے گا، لیکن عملی طور پر کے آئی ایچ ڈی، قومی ادارہ برائے امراض قلب کے زیر انتظام ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے کراچی کے شہریوں کو امراض قلب کے علاج کی بہترین سہولتیں حاصل ہو جائیں گی۔واضح رہے کہ170 بیڈز پر مشتمل کے آئی ایچ ڈی سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے قائم کیا تھا جو کہ جون 2005 میں آپریشنل ہوا لیکن گذشتہ کچھ عرصے میں بد انتظامی اور مالی مشکلات کی وجہ سے تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی