نوجوانی میں بھنگ کا استعمال امراض قلب کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

منگل 20 اپریل 2021 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق نوجوانی میں بھنگ کا استعمال امراض قلب کا سبب بن سکتا ہے۔سگریٹ نوشی کے دل کی بیماریوں اور خون کی رگوں میں تبدیلی کا سبب بننے کے حوالے سے سب جانتے ہیں۔ لیکن طویل عرصے تک بھنگ استعمال کرنے سے امراض قلب کی بیماریاں لاحق ہونے کے بارے میں کم ہی لوگوں کو علم ہوگا۔

واضح رہے کہ الکوحل کے بعد بھنگ دنیا بھر میں سب سے زیادہ بطور تفریحی نشے کے استعمال کیا جاتا ہے۔ کینیڈا کی گولیف یونیورسٹی میں کی جانے والی یہ تحقیق حال ہی میں جرنل آف اپلائیڈ فزیالوجی میں شائع ہوئی ہے اور اس میں ان ایسے نوجوانوں کا تجزیہ کیا گیا جو کہ ابتدائی عمر سے بھنگ کا استعمال شروع کرتے ہیں۔تحقیق میں ان خطرات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ یہ نشہ ان نوجوانوں میں امراض قلب کے حوالے سے کس قدر اثرات مرتب کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق بھنگ نوجوانوں کے دل اور خون کی نالیوں میں ایسی تبدیلیوں کا سبب بنتا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس تحقیقی ٹیم نے 19 سے 30 برس کے 35 افراد کا تجزیہ کیا جن میں نصف بھنگ کا استعمال کرتے تھے۔انکے دل اور خون کی نالیوں کے الٹرا سائونڈ امیج کا معائنہ کیا گیا جس کے نتیجے میں یہ معلوم ہوا کہ انکی خون کی نالیاں تنگ ہوگئی تھیں اور ان کے افعال بھی متاثر ہوئے تھے۔ جوکہ امراض قلب کے خطرات کی نشاندہی کرتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی