- Home
- Health
- Health News
- تعلیم ، صحت اور ٹرانسپورٹ پر جی ایس ٹی غریب اور متوسط طبقے کے گھریلو بجٹ کو غیر متوازن بنا دے ..
تعلیم ، صحت اور ٹرانسپورٹ پر جی ایس ٹی غریب اور متوسط طبقے کے گھریلو بجٹ کو غیر متوازن بنا دے گا ٗپاسبان
ہفتہ 14 جون 2014 19:37
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) پاسبانِ پاکستان، کراچی کے صدر شیخ محمد شکیل نے صوبائی بجٹ 2014-15 کو مایوس کن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے تعلیم ، صحت اور ٹرانسپورٹ پر جی ایس ٹی غریب اور متوسط طبقے کے گھریلو بجٹ کو غیر متوازن بنا دے گا ۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا سندھ کے صوبائی بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے سیاسی مقاصد حاصل کرنے پر زیادہ توجہ دی گئی ہے،بجٹ میں جاگیرداروں کو حسب سابق ٹیکسوں سے استثنیٰ دیا گیا ہے اور ٹیکسوں کے حصول کیلئے صنعتوں پر ہی انحصار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں ، اسپتالوں اور ٹرانسپورٹ پر جی ایس ٹی کا نفاذ غریب اور متوسط طبقے کے گھریلو بجٹ کو غیر متوازن بنا دے گاجس کا تمام تر بوجھ حسب سابق صارفین پر منتقل کردیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی طرح صوبائی بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی اور افراط زر کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ غیر سرکاری ملازمین یا پرائیوٹ سیکٹر میں کام کرنے والے لاکھوں ملازمین کیلئے کم سے کم تنخواہ گیارہ ہزار مقرر تو کردی گئی لیکن عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خسارے کے بجٹ میں غیر ترقی اخراجات کی مد میں 35 ارب روپے اضافی خرچ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے بھاری رقم حکمرانوں نے اپنی عیاشی کے لئے مختص کی ہے ۔ شیخ محمد شکیل نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا واحد طریقہ کرپشن کا خاتمہ ہے اور اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ٹیکسوں سے ہونے والی آمدن اور غیر ملکی قرضے کرپشن کے ذریعے بغیر ڈکار لئے ہضم کئے جارہے ہیں۔Browse Latest Health News in Urdu
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر
صوبے بھر میں 35 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں ملیریا کے کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ