پولیو کے قطرے حلال اور نقصان سے پاک ہیں ، علماء کا اتفاق،پولیو کے خاتمے کی مہم اور تحریک میں علماء کا کردار اہم ہے،سائرہ افضل تارڑ، حکومت پولیو مہم سے منسلک تحفظات کو دور کرنے میں کردار ادا کرے،مولانا سمیع الحق کا اسلامی یونیورسٹی میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے قومی مشاورتی اجلاس سے خطاب

ہفتہ 14 جون 2014 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2014ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ جید علماء قوم کا سرمایاہیں ، زندگی کے ہر شعبے میں ان کی رہنمائی اور رہبری کی ضرورت ہے۔ پولیو کے خاتمے کی مہم اور تحریک میں علماء کرام کی حمایت سے ہی خاطر خواہ نتائج حاصل ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے حوالے سے پائی جانے والی افواہوں، غلط فہمیوں کو دور کرنے اور عوام کی ذہن سازی کے لیے ،اقبال بین لاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام قومی اسلامی مشاورتی گروپ کے اجلاس کے پہلے مشاورتی سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کرتے ہوئے کیا۔

سائرہ افضل تارڑنے کہا کہ پولیو ویکسین ہرلحاظ سے حلال ہے اور کسی بھی طرح سے نقصان دہ نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر بھی اس بات کے جانتے ہین لیکن وہ پولیو مہم کو سیاسی ہتھیار کے طوراستعمال کرنے کی ناپاک سعی کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سائرہ افضل نے موثر حکمت عملی کی تشکیل کے لیے علماء پر زور دیتے ہویے کہا کہ وہ پولیوسے پاکستان کی تشکیل کے لیے اس جہاد میں فرنٹ لائن فوجیوں کے طورکردار اداکریں ۔

وزیر مملکت نے کہاکہ ایک واضح اور قابل عمل سفارشات سے ہی تمام غلط تصورات کو دور کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے شرکاے سے درخواست کی کہ وہ اس مقصد کے لیے جامع اور موثر حکمت عملی کی تشکیل میں معاون و مددگار ثابت ہوں ۔ سائرہ افضل نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے جید علماء پولیو ویکسین کے حق میں فتویٰ جات دے چکے ہیں ،کہ تمام مسلمانوں اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلایئں ۔

سینیٹر مولانا سمیع الحق نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ حکومت کی مشینری اورتمام ذمہ داران پولیو مہم نے منسلک لوگوں کے تحفظات کو دور کرنے میں کردار ادا کریں ۔اور اس سے متعلقہ شکوک شبہات دور کرنے کے لئے ایک پالیسی لائن مقرر کرنا ضروری ہے ۔ڈاکٹر عبدلقاہر سیکرٹری جنرل بین الاقوامی اسلامی فقہ اکیڈمی، جدہ، سعودی عرب نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے اسلامی ایڈوائزری گروپ کے فروری میں ہونے والے اجلاس کے سفارشات پڑھ کے سنایئں اور اس بات پر زور دیاکہ اجتماعی کوششوں اورمشترکہ اقدامات سے ہی تمام ابہمات کو دور کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے مناسب ایکشن پلان کیتجویز بھی پیش کی۔ اسلامی یونیورسٹی کے صدرڈاکٹر احمد یوسف الدروایش نے کہا کہ پولیو کے حفاظتی قطروں کے خلاف افواہیں اور غلط فہمیاں کو دور کرنے کے لیے جہاد کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کو موثر بنانے میں علماء اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

صدر جامعہ نے کہا کہ دشمن گھات لگاکر ایک غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتا ہے جس کے خلاف جدہ جہد کرنے کے ضرورت ہے۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے یونیورسٹی کی طرف سے ہر طر ح کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جامعہ کے دروازے رفائے عامہ کے کاموں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ۔ محترمہ عائشہ رضا فاروق PM فوکل پرسن، وزیر اعظم ہاوٴس نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے اس وائرس کے خاتمہ کو ہنگامی حالت کے طور پر لیا گیا ہے، جس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ، انہوں نے اس بارے اب تک کیے گئے اقدامات پر تفصیلی رپورٹ بھی پیش کے۔

انہو ں نے یقین دلایا کہ نیاگ کے پلیٹ فارم سے پاس ہونی والی سفارشات ، تجاویز کو زیراعظم پولیو سیل قابل عمل بنانے کے لیے تمام تر کوشش یں کرے گا۔ ڈاکٹر ممتاز احمد ایگزیکٹو ڈائریکٹر اقبال بین لاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ نے کہا کہ علماء تبلیغ کے ساتھ ساتھ معلومات فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں لہذا وہ اس مہم میں سب سے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں پروفیسر طارق بھٹہ، ڈاکٹر امتیاز ظفر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل دعوت اکیڈمی، IIUI، مولانا حنیف جالندھری، مولانا رفیع عثمانی، حاجی حنیف طیب عطاء الرحمان، ڈاکٹر اقبال میمن اور دیگر علماء ، طبی ماہرین نے بھی اپنے خیالات اور رائے کا اظہار کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی