نجی ہسپتالوں میں کورونامریضوں کیلئے ایچ ڈی یو وارڈزکے بستروں میں اضافہ کیا جارہاہے‘یاسمین راشد

پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن نجی ہسپتالوں میں کورونامریضوں کے علاج کو مسلسل مانیٹرکررہاہے‘وزیرصحت پنجاب

جمعہ 23 اپریل 2021 16:16

نجی ہسپتالوں میں کورونامریضوں کیلئے ایچ ڈی یو وارڈزکے بستروں میں اضافہ کیا جارہاہے‘یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری صحت برسٹرنبیل اعوان،سپیشل سیکرٹری سلوت سعید ، سی ای اوپنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ثاقب عزیزاور چیئرمین پنجاب ہیلتھ کمیشن ڈاکٹر عطیہ مبارک نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ثاقب عزیزنے وزیر صحت کو ادارہ کی کارکردگی اور کورونامریضوں کے علاج کیلئے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کے ذریعے صوبہ بھرکے نجی ہسپتالوں میں کوروناوائرس کا شکارمریضوں کا مکمل ڈیٹامرتب کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ہسپتالوں میں کورونامریضوں کیلئے ایچ ڈی یو وارڈزکے بستروں میں اضافہ کیا جارہاہے اورنجی لیبزمیں کوروناکی ٹیسٹنگ کومانیٹرکیاجارہاہے۔پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کے ذریعے نجی ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیرورکرزکی ویکسینیشن کو بھی مانیٹرکیاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن نجی ہسپتالوں میں کورونامریضوں کے علاج کو مسلسل مانیٹرکررہاہے۔

پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کو نجی سیکٹر میں مریضوں کیلئے آسانی پیداکرنے کیلئے مزیدمضبوط کیاجارہاہے۔پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کے قواعدوضوابط کا تفصیلی جائزہ لیاجارہاہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کیلئے طبی سہولیات میں مسلسل اضافہ کیاجارہاہے۔ سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ثاقب عزیزنے کہاکہ کوروناکے مریضوں کے علاج کے حوالہ سے نجی ہسپتالوں کے ساتھ مکمل کوارڈنیشن میں ہیں۔صوبہ بھرکے نجی سیکٹرمیں صحت کی سہولیات کومسلسل مانیٹرکررہے ہیں۔ثاقب عزیزنے کہاکہ وزیر صحت کے ویژن کے مطابق نجی سیکٹرکی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی