ڈبے والا سرخ گوشت انسانی صحت کے لیے مضر ہے ‘ تحقیق
منگل 17 جون 2014 14:29
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2014ء) تحقیق دانوں نے کہا ہے کہ ڈبے میں بند سرخ گوشت کو نمک، نائیٹریٹس اور دیگر کیمیائی اجزاء لگا کر محفوظ کیا جاتا ہے تاکہ گوشت کی میعاد کو بڑھایا جا سکے تاہم یہ گوشت انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔ تحقیق دانوں کے مطابق ایسے افراد جن کی روزمرہ خوراک کا ایک لازمی جزو سرخ گوشت اور اس سے بنی مصنوعات ہیں، اس عادت سے نقصان اٹھا سکتے ہیں۔
یہ نتیجہ ہے ایک نئی سائنسی تحقیق کا جس میں سویڈن کے 37 ہزار مردوں سے حاصل کردہ ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ 45 سے 79 عمر کے ان مردوں میں سے بیشتر کے خاندانوں میں پہلے سے دل کے امراض یا کینسر کی ہسٹری نہیں موجود تھی۔یہ تحقیق دراصل ڈبوں میں بند سرخ گوشت کے استعمال پر کی گئی تھی جسے خاص کیمیکلز لگا کر فریز کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
ڈبے میں بند سرخ گوشت کو نمک، نائیٹریٹس اور دیگر کیمیائی اجزاء لگا کر محفوظ کیا جاتا ہے تاکہ گوشت کی معیاد کو بڑھایا جا سکے۔
تحقیق میں شامل مردوں کو 12 برس قبل ایک سوالنامہ دیا گیا جس میں ان مردوں سے ان کی روزمرہ کھانے پینے کی عادات سے متعلق سوالات شامل تھے۔ تحقیق دانوں نے یہ نوٹ کیا کہ جن مردوں نے گذشتہ 12 برسوں کے دوران پروسیسڈ گوشت یا ڈبوں میں بند گوشت کو اپنی خوراک کا حصہ بنائے رکھا ان میں دل کے عارضے لاحق ہونے کی شرح دوسرے مردوں کی نسبت کہیں زیادہ رہی۔ 266 مرد دل کے عارضے کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے۔جو مرد سرخ گوشت زیادہ کھاتے تھے، ان میں دل کے عارضے کے ہاتھوں ہلاک ہونے کی شرح دوسرے مردوں کی نسبت دو گنا زیادہ پائی گئی۔ایسے مرد جو روزمرہ زندگی میں فریز شدہ گوشت نہیں کھاتے تھے، اس اثر سے محفوظ تھے۔تحقیق دانوں کا خیال ہے کہ اب خواتین کے اوپر کی جانے والی ایک ایسی ہی تحقیق کے نتائج مردوں والی تحقیق سے زیادہ مختلف نہیں ہوں گے۔ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اپنی خوراک میں سے فریز شدہ اور ڈبے میں بند گوشت کے استعمال کو کم سے کم کر دینا چاہیئے اور ہفتے میں دو مرتبہ سے زیادہ گوشت کو اپنی خوراک کا حصہ نہیں بنانا چاہیئے۔یہ تحقیق طبی جریدے ’سرکولیشن: ہارٹ فیلیر‘ میں شائع کی گئی۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر
صوبے بھر میں 35 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق