شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ، کراچی میں حساس قرار دی جانے والی ملیر جیل سے تین قیدی فرار ، انتظامیہ کی جانب سے ریڈ الرٹ اور ہائی سکیورٹی کے دعوؤں کا پول جیل کے قیدیوں ہی نے ہی کھول دیا ،کنٹریکٹ پر تعینات جیلر نذیر شاہ نیند کے مزے لیتا رہا

منگل 17 جون 2014 17:41

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2014ء) شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد کراچی میں حساس قرار دی جانے والی ملیر جیل سے تین قیدی فرار ہوگئے، انتظامیہ کی جانب سے ریڈ الرٹ اور ہائی سکیورٹی کے دعوؤں کا پول جیل کے قیدیوں ہی نے ہی کھول دیا ،کنٹریکٹ پر تعینات جیلر نذیر شاہ نیند کے مزے لیتا رہا۔تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کے مطابق کراچی میں واقع ملیر کی بچہ جیل منگل کی علی الصبح تین قیدی فرار ہوگئے، جس کے بعد پولیس نے ناکہ بندی اور بروقت کارروائی کرکے ایک قیدی کو پکڑ لیا، تاہم دو قیدی تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکا۔

ملیر بچہ جیل سے فرار ہونے والے دو قیدیوں سردار طاہر اور ذاکر حسین کی گرفتاری کے لئے جیل کے اطراف اور نیشنل ہائی وے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، جیل حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دونوں قیدی ڈکیتی کے الزام میں قید تھے۔

(جاری ہے)

حکام نے مزید بتایا کہ قیدی بچہ جیل کی سلاخیں توڑ کر نکلے اور دیوار پھلانگ کر فرار ہوئے۔ تیسرا قیدی دیوار کود رہا تھا کہ جیل ٹاور پر موجود اہل کار نے فائرنگ کی، جس کے بعد وہ گر گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جیل عملے نے فوری طور پر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے قیدی دانیال ارشد کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ پر تعینات جیلر نذیر شاہ نیند کے مزے لے رہا تھا جب اسے قیدیوں کے فرار کی خبر دی گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی