ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا

ہفتہ 1 مئی 2021 16:00

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع جہلم میں 5 جگہ سے لاروہ ملا ہے جن میں سے 2 سپاٹ جہلم، 2 پنڈ دادنخان اور ایک سپاٹ سوہاوہ میں ہے، لاروہ کو فوری طور پر تلف کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع جہلم میں کوئی بھی ڈینگی پازیٹیو کیس سامنے نہیں آیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سرویلنس مزید موثر انداز میں کی جائے اور جہاں سے بھی لاروا ملتا ہے وہاں لاروے سائیڈنگ کے عمل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونا دیا جائے کیونکہ کھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام محکمے ملکر اپنا کردار ادا کریں۔ہاٹ سپاٹ کوریج اور انڈرائیڈ ایکٹویٹی کو سوفیصد یقینی بنایاجائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ تمام متعلقہ محکمہ اپنے اپنے علاقوں میں موجودہ کباڑ خانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس اور دیگر جگہوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور لاروا کی افزائش والی جگہوں کو فوری طور پر ختم کروایاجائے۔ ضلعی انتظامیہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی