بجٹ میں تعلیم ،صحت ،زراعت پر خاص طور پر فوکس کیا گیا ہے جس سے ریاست میں خوشحالی آئے گی،سید بازل علی نقوی

جمعہ 20 جون 2014 19:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) وزیر اطلاعات زراعت ولائیوسٹاک سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں تیسرا ترقیاتی فلاحی اور معاشی نموں کو تیز تر کرنے کا انقلابی بجٹ پیش کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ریاست کے عوام کے مسائل حل کرنے اور ان کی خوشحالی کو یقینی بنانے کا پورا عزم رکھتے ہیں۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے برداشت ،رواداری اور مفاہمت کے کلچر کو فروغ دے کر کشمیر ی عوام کی مشکلات کم کرنے موجودہ حکومت کا نصب العین رہاہے تعلیم ،صحت ،زراعت پر خاص طور پر فوکس کیا گیا ہے جس سے ریاست میں خوشحالی آئے گی ۔ وزیراطلاعات نے ان خیالات کااظہاربجٹ اجلاس کے بعد پریس گیلری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں پہلی بار آزادکشمیر میں پہلی بار لیپ ٹاپ سکیم شروع کی ہے جس سے ہمارے ہونہار طلبہ اور طالبہ کے حوصلے بلند ہوں گے اور وہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں زیادہ بہتر انداز میں جاری رکھ سکے گا۔ا نہوں نے کہاکہ یہ بھی ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ہمیں اس بجٹ میں اسلامی ترقیابی بنک نے تعاون فراہم کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر حکومت کم آمدن والے کاروبارئی حضرات و زمین داروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے خصوصی سکیمیں شروع کرے گی جن کے تحت ان کو بلا سود اور آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مجوعی طور پر تقریبا 10ہزار تجارتی یونٹس مختلف اضلاع میں قائم کیے جائیں گے جن سے 18ہزار افراد کو براہ راست روزگار ملے گا اور اس سے ڈیڑھ لاکھ افرادمستفیدہوں گے۔

سید بازل علی نقوی نے واضح کیا کہ خواتین کو خود کفیل خواتین خوشحالی کشمیر کے نام سے شروع ہونے والے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت بھرپور سہولت فراہم کی جائے گی۔اس پروگرام کے تحت 100تعلیمی یافتہ ہنر مند اور کاروبار شروع کرنے میں دلچسپی رکھنے والی خواتین کو بلا سود قرضے دیئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم گرین کیب سکیم شروع کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے معذور افراد کا بھی خصوصی خیال رکھا ہے اور ان کے لیے مختص رقم میں 100فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ مہاجرین کی آباد کاری کے لیے 11کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔وزیر اطلاعات نے ایک کامیاب اور فلاحی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر سمیت پوری کابینہ اور ارکان اسمبلی کو مبارک باد دی

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی