دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے ایک ارب سے زیادہ انجیکشن لگا دئیے گئے

دنیا کو وبا سے نجات دلانے کے لیے عدم مساوات پر بھی توجہ دینا ہوگی،ماہرین کا انتباہ

منگل 4 مئی 2021 12:33

دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے ایک ارب سے زیادہ انجیکشن لگا دئیے گئے
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2021ء) دنیا بھر میں کروناوائرس کی ویکسینوں کے ایک ارب سے زیادہ انجیکشن لگا دیے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے صرف چارماہ قبل کووِڈ-19 کی پہلی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔اس کے بعد مختلف ملکوں نے ویکسینوں کا عام استعمال شروع کردیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا میں اتنی زیادہ تعداد میں ویکسینیں لگانے کے باوجود ابھی تک ان کی منصفانہ تقسیم کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا اور عالمی وبا کے مقابلے میں اس کی تقسیم کے عمل میں عدم مساوات کا چلن ہے۔

اب تک امیرممالک میں تو ویکسین عام دستیاب ہے لیکن غریب ممالک کی آبادی کی پہنچ سے دورہے۔27 اپریل تک ایک ارب 6 کروڑ خوراکیں 57 کروڑ افراد کو لگائی جاچکی تھیں۔

(جاری ہے)

یہ تعداد دنیا کی کل سات ارب 79 کروڑآبادی کا 73 فی صد ہے۔اس وقت دنیا بھرمیں کرونا وائرس کی ویکسین کی روزانہ ایک کروڑ 85 لاکھ خوراکیں لگائی جارہی ہیں۔اگر یہی رفتار برقرار رہتی ہے تو دنیا کی 75 فی صد آبادی کو ویکسین لگوانے کے لیے مزید 19 ماہ لگ سکتے ہیں۔

آن لائن نیوز میڈیا سائنٹفک امریکن نے ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنس دان سومیا سوامی ناتھن نے کہاکہ یہ ایک بے مثال سائنسی کامیابی ہے۔کوئی شخص یہ تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ ایک نئے وائرس کی تشخیص کے صرف سولہ ماہ کے اندر دنیا بھر میں ایک ارب افراد کو مختلف اقسام کی ویکسینیں لگادی جائیں گی اور مختلف ممالک اس وائرس کی ویکسینیں تیار کررہے ہوں گے۔دنیا کے لیے یہ سنگ میل ایک عظیم کامیابی کا مظہر ہے۔اس سے یہ امید بھی پیدا ہوئی ہے کہ دنیا جلد معمول کے حالات کی جانب لوٹ آئے گی لیکن ویکسین کی غیرمساوی تقسیم کے عمل نے ایک طرح سے عدم مساوات بھی پیدا کردی ہے۔دنیا کو کروناوائرس کی وبا سے نجات دلانے کے لیے اس مسئلہ کا حل بھی ضروری ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو