دنیا بھر میں کورونا سے مزید 12ہزارافرادہلاک ہوگئے،آٹھ لاکھ نئے کیسز سامنے آگئے

دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 48 ہزار 636 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، رپورٹ

دنیا بھر میں کورونا سے مزید 12ہزارافرادہلاک ہوگئے،آٹھ لاکھ نئے کیسز ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء)دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 67 لاکھ 9 ہزار 488 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 69 ہزار 840 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 48 ہزار 636 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 395 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 40 لاکھ 91 ہزار 12 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 94 ہزار 6 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 69 ہزار 192 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے امریکا میں 66 لاکھ 69 ہزار 775 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 279 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 61 لاکھ 5 ہزار 411 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 34 ہزار 83 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 14 لاکھ 91 ہزار 598 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 17 ہزار 176 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 50 لاکھ 9 ہزار 23 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 5 ہزار 850 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 28 ہزار 90 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 42 ہزار 187 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 49 لاکھ 77 ہزار 982 ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 12 ہزار 246 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 55 ہزار 128 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 583 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 28 ہزار 553 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 263 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 40 لاکھ 82 ہزار 198 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 78 ہزار 726 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 35 لاکھ 59 ہزار 222 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 84 ہزار 811 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 34 لاکھ 86 ہزار 462 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 32 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 406 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 96 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 739 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 298 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 140 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 631 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 9 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 677 ہو گئی ہے، جبکہ کل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 131 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 846 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 21 لاکھ 1 ہزار 832 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 83 ہزار 699 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 177 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 47 ہزار 755 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

Your Thoughts and Comments