ڈپریشن نوجوان عورتوں میں دل کے دورے کا بڑا سبب بن سکتاہے ،نئی تحقیق ، ڈپریشن کا عارضہ نوجوان خواتین کو دل کے مسائل میں مبتلا کرنے کا ایک اہم سبب ہے اور ڈاکٹروں کو اس بات کا علم ہونا چاہیے،محققین

اتوار 22 جون 2014 15:49

ڈپریشن نوجوان عورتوں میں دل کے دورے کا بڑا سبب بن سکتاہے ،نئی تحقیق ، ڈپریشن کا عارضہ نوجوان خواتین کو دل کے مسائل میں مبتلا کرنے کا ایک اہم سبب ہے اور ڈاکٹروں کو اس بات کا علم ہونا چاہیے،محققین

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء)ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوجوان اور ادھیڑ عمر کی خواتین میں افسردگی یا ڈپریشن کا عارضہ دل کے دورے کے امکانات کو دوگنا کر سکتا ہے بلکہ زیادہ تر مضمحل اور یاسیت کا شکار خواتین میں قبل از وقت موت کے خدشات بھی دوگنے ہوجاتے ہیں۔تحقیقی رپورٹ کے مطابق محققین نے کہا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ ڈپریشن کا عارضہ نوجوان خواتین کو دل کے مسائل میں مبتلا کرنے کا ایک اہم سبب ہے اور ڈاکٹروں کو اس بات کا علم ہونا چاہیے۔

لیکن معمر خواتین میں ڈپریشن دل کے مسائل کے ساتھ منسلک نہیں ہے۔مطالعے کے مصنف اور 'ایموری یونیورسٹی' اٹلانٹا سے وابستہ ڈاکٹر امیت شاہ نے کہا کہ اس ایج گروپ کی خواتین میں ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جودل کے دورے کے پوشیدہ عوامل میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بلکہ اس نتیجے سے ایسے عوامل کی نشاندہی ہوتی ہے کہ کیوں عورتوں میں دل کے دورے سے مرنیکی شرح کا تناسب مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

'جرنل آف ہارٹ ایسوسی ایشن' میں شائع ہونے والی تحقیق کے لیے محققین کی ٹیم نے 3,237 ایسے مریضوں میں ڈپریشن کی علامات کی تشخیص کی جنھیں یا تو قلب کے امراض لاحق تھے یا انھیں عارضہ قلب ہونے کا خدشہ تھا۔ شرکا کی ایک تہائی تعداد خواتین پر مشتمل تھی جن کی اوسط عمر 62 سال تھی۔تین برسوں کے دوران محققین نے اخذ کیا کہ 55 برس یا اس سے کم عمر خواتین میں دل کے دورے، امراض قلب یا دل کی شریان کھولنے کے طریقہ کار کی ضرورت دوگنی ہو گئی تھی۔

ڈاکٹر امیت شاہ نے ڈپریشن کی علامات میں سے ہر ایک نکاتی اضافے کو دل کی بیماری کی موجودگی کے سات فیصد امکانات کے ساتھ منسلک کیا لیکن مردوں اور معمر خواتین کے لیے ڈپریشن کی علامات دل کی بیماری کی پیشن گوئی ثابت نہیں ہوئی۔نتیجے سے ظاہر ہوا کہ 55 برس یا اس سے کم عمر ڈپریسڈ خواتین میں 2.17 فیصد دل کے دورے کا امکان زیادہ تھا نسبتاً ایسی خواتین کے جو اس عارضے میں مبتلا نہیں تھیں۔

لیکن اس تجربے کی مدت کے دوران اعتدال پسند یا شدید ڈپریشن میں مبتلا نوجوان خواتین میں دل کے دورے کے خطرہ کا امکان 2.45 فیصد زیادہ تھا۔ڈاکٹر امیت شاہ نے کہا کہ ڈپریشن کے ساتھ دل کے دورے یا قبل از وقت موت کے خدشات جڑے ہوئے ہیں۔ اس لیے نوجوان خواتین میں ڈپریشن کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے اور لوگوں کو ان خطرات کی وجہ سے مدد کے لیے متحرک ہونا چاہیئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ڈپریشن میں مبتلا افراد میں سے تقریبا دو تہائی تعداد خواتین کی ہے۔ خاص طور پر 5 میں سے ایک خاتوں کو زندگی کے کچھ مواقع پر ڈپریشن کے امکانات مردوں کی نسبت دوگنے ہو سکتے ہیں۔ لیکن یہ مرض زیادہ تر 40 برس سے 59 برس کی خواتین میں عام ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی