مرغی دھونے سے فوڈ پوائزننگ کا خطرہ ہوتا ہے ، رپورٹ، زیادہ تر لوگوں کو اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ تازہ مرغی کا گوشت دھونے سے صحت کو نقصان پہنچانے والیجرثومے یا زہریلے مادے پھیلتے ہیں، جن سے ’فوڈ پوائزننگ‘ ہو سکتی ہے،فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی

اتوار 22 جون 2014 15:49

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء) برطانیہ میں خوراک کے معیار پرنظر رکھنے والی حکومتی تنظیم نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ تازہ مرغی کے گوشت کو دھونا بند کر دیں، کیونکہ دھلی ہوئی مرغی سے فوڈپوائزننگ کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر لوگوں کو اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ کچی مرغی کا گوشت دھونے سے صحت کو نقصان پہنچانے والیجرثومے یا زہریلے مادے پھیلتے ہیں، جن سے فوڈ پوائزنگ ہوسکتی ہے۔

’گارڈین‘ میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں ہرسال 280,000 افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوتے ہیں اور ’رکیمپی لوبیکٹریا' سے پھیلنے والی فوڈ پوائزنگ برطانیہ بھر میں سب سے زیادہ عام ہے،جبکہ صرف ایک تہائی افراد اس بات سے آگاہ تھیکہ آلودہ پولٹری بیکٹریا کا ایک اہم ترین ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

تنظیم کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کچی مرغی دھوتے ہوئے آلودہ پانی کی اڑنے والی چھینٹوں سے ہاتھ، کپڑے اور کھانا پکانے کے برتنوں سمیت کام کی جگہ پر'کیمپی لوبیکٹریا 'Campylobacter پھیل سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کے نزدیک مرغی دھونے کا سب سے اہم مقصد گندگی، دھول مٹی اورجراثیم سے پاک کرنا ہوتا ہے، یا پھر لوگ مرغی پکانے سے پہلیاس لییدھوتے ہیں کیونکہ انھوں نے لوگوں کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔ایف ایس اے سے وابستہ کیتھرین براوٴن نے کہا ہے کہ مرغی دھونا اس لحاظ سے بھی غیر ضروری ہے کیونکہ، جتنا زیادہ مرغی پکائی جائے گی، جراثیم خود بخود مرتے جائیں گے۔

ایف ایس اے کی آن لائن جائزہ رپورٹ میں حصہ لینے والے 7,000برطانوی شہریوں میں سے44 فیصد نے بتایا کہ وہ مرغی پکانے سیپہلے اسیاچھی طرح سیدھوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 90 فیصد افراد نے بتایا کہ وہ جانتے ہیں کہ جانوروں سے حاصل ہونے والی غذائیں فوڈ پوائزنگ کا سب سے بڑا خطرہ ہیں اور ان میں چھپے ہوئے جراثیم 'سالمونیا' اور 'ای کولائی' کے بارے میں انھوں نے پہلے سے سن رکھا ہیجن سے فوڈ پوائزنگ ہو سکتی ہے۔

لیکن، 'کیمپلوبیکٹر'بیکٹریا کے حوالے سے صرف 28فیصد لوگ ہی آگاہ تھے۔برطانیہ بھر میں زیادہ تر فوڈ پوائزنگ کیواقعات آلودہ پولٹری کی وجہ سے ہوتے ہیں جس کی علامات میں اسہال، پیٹ کا درد، بخار اور بیمار محسوس کرنا شامل ہے۔ اس بیماری میں عام طور پر لوگ چند دنوں میں ہی صحتیاب ہوجاتے ہیں۔ لیکن، بعض اوقات فوڈ پوائزننگ سنگین شکل اختیار کرسکتی ہے، جس سے طویل مدتی صحت کے مسائل، آنتوں کیمسائل اور اعصابی نظام شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے،خاص طور پر پانچ برس سے کم عمر بچوں اور معمر افراد کے لییاس بیماری کی شدید نوعیت جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

ایف ایس اے کی چیف ایگزیکٹیو کیتھرین براوٴن نے کہا کہ اگرچہ لوگ کچی مرغی کے گوشت کو چھونے سے پہلے ہاتھ دھونا اور مرغی دیر تک پکانے کیحوالیسے ہدایات پر عمل کرتے ہیں، لیکن اس سروے میں ایک بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ مرغی پکانیسے قبل اسے اچھی طرح سے دھونا بھی لوگوں کیمعمول کا حصہ ہے۔انھوں نے کہا کہ تنظیم کی نئی ہدایات کا مقصد لوگوں میں'کیمپی لوبیکٹریا' سے بچاوٴ اور آلودگی کے نتیجے میں پیدا ہونے والیخطرات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اسی لیے لوگوں کو مرغی دھونے سے منع کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی