بند کریں
صحت صحت کی خبریںبین الاقوامی علماء کانفرنس برائے انسداد پولیو میں علماء کرام کو وعدے سے کم پیسوں کی ادائیگی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 24/06/2014 - 16:24:06 وقت اشاعت: 24/06/2014 - 16:22:20 وقت اشاعت: 24/06/2014 - 13:29:33 وقت اشاعت: 23/06/2014 - 13:50:01 وقت اشاعت: 23/06/2014 - 10:33:11 وقت اشاعت: 22/06/2014 - 18:18:39 وقت اشاعت: 22/06/2014 - 15:49:11 وقت اشاعت: 22/06/2014 - 15:49:11 وقت اشاعت: 21/06/2014 - 19:55:26 وقت اشاعت: 21/06/2014 - 17:44:18 وقت اشاعت: 20/06/2014 - 22:29:27

بین الاقوامی علماء کانفرنس برائے انسداد پولیو میں علماء کرام کو وعدے سے کم پیسوں کی ادائیگی کا انکشا ف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء)بین الاقوامی علماء کانفرنس برائے انسداد پولیو میں علماء کرام کو وعدے سے کم پیسوں کی ادائیگی کی گئی ۔علماء کا حکام بالا سے رابطہ کرنے کا فیصلہ۔ علماء کرام نے آن لائن کو بتایا کہ وزارت ہیلتھ اینڈ ریگولیشن سروسز کے حکام نے ہم سے10000 روپے دینے کا وعدہ کیا تھا کہ آپ اس میں شرکت کریں تو آپ کو پیسے دیں گے۔

علماء کرام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا اور یہ بھی کہا کہ جب ضرورت پڑی تو ڈنکے کی چوٹ پر وعدہ خلافی کا پردہ چاک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے اختتام پر علماء کرام کو2500 سے3500 روپے دیئے گئے اس سے تو گاڑی کا پٹرول بھی نہیں ڈالا جا سکتا۔ آن لائن نے وزارت کے پی آر آر ساجد شاہ سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام ہم نے نہیں بلکہ یو ایس ایف کی فنڈنگ سے ہوا ہے۔وزارت کا نوٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ اس حقیقت پر یہ کہ اس پروگرام کا سارا کنٹرول وزارت نے سنبھالا اور وزیر ملکت سائرہ افضل تارڑ نے بھی یہاں آ کر خطاب کیا تھا

22/06/2014 - 18:18:39 :وقت اشاعت