چین کی کرونا ویکسین قابل اعتبار قرار، عالمی ادارہ صحت نے استعمال کی اجازت دیدی

سائنو فارم ویکسین کو غریب ممالک کو فراہم کی جانے والی ویکسینز کی فہرست میں بھی شامل ہونے کی اجازت ہوگی،بیان

ہفتہ 8 مئی 2021 15:42

چین کی کرونا ویکسین قابل اعتبار قرار، عالمی ادارہ صحت نے استعمال کی اجازت دیدی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) عالمی ادارہ صحت نے چینی ویکسین سائنو فارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیکر وبائی مرض کے خلاف استعمال ہونے والی پہلی چینی ویکسین کا درجہ دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے چینی کمپنی کی تیار کردہ کرونا ویکسین سائنو فارم کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیدی تاہم اجازت سے قبل ہی چین اور دیگر ممالک میں سائنو فارم ویکسین کا استعمال کروڑوں افراد پر کیا جاچکا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی اجازت کے بعد سائنو فارم ویکسین کو غریب ممالک کو فراہم کی جانے والی ویکسینز کی فہرست میں بھی شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ عالمی ادارہ صحت نے کسی وبا کے خلاف چینی ویکسین کے استعمال کی اجازت دی ہے اور ڈبلیو ایچ او کی اجازت چینی ویکسین کے محفوظ اور اثر پذیر ہونے کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ منظوری کے بعد ایس ای جی نے سفارش کی تھی کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد سائنوفارم ویکسین کی دو خوراکیں لگوائیں۔قبل ازیں ڈبلیو ایچ او نے مغربی دواساز کمپنیوں فائزر، ایسٹرا زنیکا، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرینا کی جانب سے تیار کی جانے والی ویکسینز کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی