ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا کا کورونا ویکسی نیشن کے ا ندراج میں تاخیر پر اظہار برہمی،ڈاکٹر نیاز محمد کامتعلقہ حکام کو فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2021ء)ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخواڈاکٹر نیاز محمد کا کورونا ویکسی نیشن کے ا ندراج میں تاخیر پر اظہار برہمی کا اظہار کر تے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی جی ہیلتھ کے مراسلے کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کا اندراج پانچ دنوں کے اندر مکمل کیا جائے ،خیبرپختونخوا حکومت اور این سی او سی نے کویڈ ویکسی نیشن کے اندراج میں تاخیر پرتشویش کا اظہار کیا ہے،مراسلے کے مطابق اندراج مکمل نہ کرنے کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ضلعی دفاتراور اسپتالوں میں 1سے لیکر4کمپیوٹرآپریٹرزہیں، اندراج کے ذمہ دار بھی متعلقہ محکمہ صحت کے افسران ہیں ۔ڈاکٹر نیاز کا کہنا ہے کہ پشاورمیں میگا ویکسینیشن سنٹر بنانے کی کوشیش کرہے ہیں،کوشش کر رہے ہیں کہ پشاور میں جلد از جلد کورونا سے بچائو کا بڑا ویکسینیشن سینٹر قائم کرلیں، میگا ماس ویکسینیشن سینٹر میں بیک وقت 30 سے زائد کاونٹرز ہوں گے، ماس ویکسینیشن سینٹر کیلئے مناسب کمپلیکس ڈھونڈ رہے ہیں، جہاں وسیع کار پارکنگ کی سہولت کو بھی مد نظر رکھا جائے گا، میگا ماس ویکسینیشن سینٹر میں یومیہ 20ہزار سے زائد افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسینیشن کروانے کی گنجائش ہو گی۔

Your Thoughts and Comments