سندھ حکومت کا ڈرائیو تھرو کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

ڈرائیو تھرو حکمت عملی کے تحت موبائل وین کے ذریعے مختلف عوامی مقامات پر کوروناویکسین لگائی جائے گی

سندھ حکومت کا ڈرائیو تھرو کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) سندھ حکومت نے کورونا ویکسینیشن کی یومیہ تعداد بڑھانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت ڈرائیو تھرو کوروناویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ڈرائیو تھرو حکمت عملی کے تحت موبائل وین کے ذریعے مختلف عوامی مقامات پر کوروناویکسین لگائی جائے گی، صنعتی ورکرز کو کوروناویکسین لگانے کے لیے الگ انتظامات کی تیاری ہورہی ہے۔

مختلف صنعتی علاقوں میں خصوصی ویکسین سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔صنعتی ایسوسی ایشنز کے دفاتر میں بھی ویکسین سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ ویکسین وین سی ویو، شاپنگ پلازہ اور جامعات میں ویکسینیشن کرے گی۔ ڈوز کی مطلوبہ تعداد کا اسٹاک ملتے ہی ماس ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

Your Thoughts and Comments