بند کریں
صحت صحت کی خبریںمادھوری کی نومولود بچوں اور ان کی ماؤں کی زندگی بچانے کی مہم شروع

صحت خبریں

وقت اشاعت: 27/06/2014 - 20:18:57 وقت اشاعت: 27/06/2014 - 20:00:57 وقت اشاعت: 27/06/2014 - 19:47:33 وقت اشاعت: 27/06/2014 - 19:40:34 وقت اشاعت: 27/06/2014 - 18:33:35 وقت اشاعت: 27/06/2014 - 18:04:22 وقت اشاعت: 27/06/2014 - 17:47:52 وقت اشاعت: 27/06/2014 - 16:38:45 وقت اشاعت: 27/06/2014 - 13:02:06 وقت اشاعت: 26/06/2014 - 22:35:07 وقت اشاعت: 26/06/2014 - 21:15:14

مادھوری کی نومولود بچوں اور ان کی ماؤں کی زندگی بچانے کی مہم شروع

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشٹ نے نومولود بچوں اور ان کی ماوٴں کی زندگیوں کو بچانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں بچوں کے حقوق کے لئے یونیسیف کی سفیر مادھوری دکشٹ نے ریاست مدھیہ پردیش میں نومولود بچوں اور ان کی ماوٴں کو بچانے کے لئے مہم کا آغاز کردیا ہے، مہم کا نام ”ممتا ابھییان“ رکھا گیا ہے۔

مادھوری دکشٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انھیں یونیسیف کی جانب سے بچوں کے حقوق کے حوالے سے ”اسٹارسلیبرٹی“ سفیر ہونے پر فخر ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں 40 فیصد بچے پیدا ہونے کے 28 روز کے اندر ہی مر جاتے ہیں جبکہ صرف نئی دلی میں 64 فیصد نومولود بچے ہر سال مر رہے ہیں۔

27/06/2014 - 18:04:22 :وقت اشاعت